counter easy hit

پی آئی اے کے طیارے تک 15کلوہیروئن کیسے پہنچی؟

How was reached 15 kilograms heroin at PIA flights?

How was reached 15 kilograms heroin at PIA flights?

پی آئی اے کے طیارے تک 15کلوہیروئن کیسے پہنچی ؟، خفیہ خانوں میں کس نے چھپائی ، پرواز کا عملہ ملوث ہے یا کام کرنے والے دوسرے محکمہ کے افراد شامل ہیں، تحقیقات کا حکم دےدیا گیا۔

کراچی میں سیکورٹی اور کسٹم اہل کاروں نے جدہ جانے والی پرواز سے ہیروئن برآمد کرلی ،ترجمان پی آئی اے آئی کے مطابق پرواز پی کے 7121 سے 15کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے ۔

طیارے سے ہیروئن برآمد کرنے کی کارروائی پی آئی اے سیکورٹی اہلکاروں،اے ایس ایف ،اے این ایف اور کسٹم حکام نے کی ،پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوبرینڈ ہلڈن نےمعاملےکی فوری تحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔

سی ای او پی آئی اےنے ہدایت دی ہےکہ طیارے سے ہیروئن کی موجودگی کے حوالے سے تمام ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website