counter easy hit

آصف زرداری آج کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر بھرپور تیاریاں

Zardari will arrive in Karachi today, intensive preparations Airport

Zardari will arrive in Karachi today, intensive preparations Airport

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج دوپہر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری، جبکہ کارکنوں میں بہت جوش و خروش ہے۔

آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے کراچی کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں، جہاں جیالے پارٹی ترانوں پر رات بھر محو رقص رہے۔آصف زرداری وطن واپسی پر اولڈ ٹرمینل پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دبئی سے وطن واپس آتے ہی اولڈ ٹرمینل کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔آصف زرداری کے خطاب کے لیے بم پروف ٹرک اولڈ ٹرمینل پہنچادیا گیا ہے۔ بم پروف ٹرک کو اسٹیج کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 2007 میں وطن واپسی پر بینظیربھٹو نے بھی اسی ٹرک پر سفر کیا تھا۔ خطاب کے بعد آصف زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاؤس روانہ ہونگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website