counter easy hit

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور جہاز میں آگ لگ گئی

GADDANI ship fire at another ship in breaking yard

GADDANI ship fire at another ship in breaking yard

گڈانی: بلوچستان کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک اور ناکارہ بحری جہاز میں آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یس نیوز کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں موجود ایک ناکارہ جہاز کی کٹائی کا عمل جاری تھا کہ اس کے اگلے حصے میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت جہاز پر 100 سے زائد افراد موجود تھے تاہم انہیں فوری طور پر نکال لیا گیا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہی ایک ناکارہ تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے 27 مزدور جاں بحق جب کہ 58 زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website