counter easy hit

اسلام آباد

تحریک انصاف کے معیشت سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہے، ترجمان وزارت خزانہ

تحریک انصاف کے معیشت سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی قرضہ 336 ارب سے بڑھا کر 704 ارب تک پہنچایا گیا، مالیاتی خسارہ 8.2 فی صد سے کم کر کے 5.8 فی صد پر لایا گیا، بجلی کا شارٹ فال 5000 میگا واٹ سے کم کر کے 2000 میگا واٹ پر لایا گیا۔ […]

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں […]

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مدثر اقبال کاظم کی قیادت میں ائیر پورٹ روڈ پر کارگو ملازمین کی برما کے مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی واک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مدثر اقبال کاظم کی قیادت میں ائیر پورٹ روڈ پر کارگو ملازمین کی برما کے مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی واک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مدثر اقبال کاظم کی قیادت میں ائیر پورٹ روڈ پر کارگو ملازمین کی برما کے مسلمانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی واک کی گئی- رہنما تحریک اصاف اور دیگر تمام حاضرین نے مطالبہ کیا گیا کہ برما کے مسلمانوں کے بے گناہ قتل کو روکا جائے اور اُس کے لیے […]

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز آج دائر کیے جائیں گے

شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز آج دائر کیے جائیں گے

چیئرمین نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز پر دستخط کر دیے، ریفرنس آج احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز میں نیب کی سیکشن نو اے لگائی گئی ہے، جو غیر قانونی رقوم اور […]

پاناما کیس ریفرنس: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری

پاناما کیس ریفرنس: نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیرصدارت پاناما کیس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز پر غور کے لیے ایگزیکٹ بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو 6 ہفتوں میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم […]

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب، شہیدوں اور غازیوں کو سلام

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب، شہیدوں اور غازیوں کو سلام

راولپنڈی: یادگارِ شہداء جی ایچ کیو میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب کا انعقاد، رنگ برنگے روایتی لباسوں میں ملبوس بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی، متعدد اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والی تقریب میں سکیورٹی فورسز […]

تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی: عائشہ گلالئی

تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی: عائشہ گلالئی

اسلام آباد: عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا، سماعت 19 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ پارٹی پالیسی سے انحراف پر عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، رکن قومی اسمبلی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن […]

ہمسائیوں سے بہتر تعلقات، خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رہینگی، خواجہ آصف

ہمسائیوں سے بہتر تعلقات، خطے میں قیام امن کی کوششیں جاری رہینگی، خواجہ آصف

اسلام آباد / بیجنگ: جنو بی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کے سلسلے میں پاکستانی سفیروں کی کانفرنس میں سفارشات تیار کر لی گئیں، پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ حتمی سفارشات کو قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔ آج (جمعرات کو) […]

بے نظیر قتل: بری ہونیوالے پانچوں افراد نامعلوم مقام پر منتقل

بے نظیر قتل: بری ہونیوالے پانچوں افراد نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد /  راولپنڈی: وفاقی حکومت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری کیے جانے والے 5 افراد کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فیصلے کے فوری بعد پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ اور پولیس کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کی سفارشات کی روشنی میں ان افرادکو خدشہ […]

سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کرپشن کا سہولت کار بن چکا ہے۔ جسٹس […]

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع

اسلام آباد: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرادی گئی ہیں جب کہ سینیٹ میں بھی تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کو نذر آتش کیے جانے […]

داعش کے مسئلے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں، وزیر دفاع

داعش کے مسئلے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا ایک ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان کے 407 میں […]

قتل کا ملزم 14 سال عمر قید کاٹنے کے بعد سپریم کورٹ سے بری

قتل کا ملزم 14 سال عمر قید کاٹنے کے بعد سپریم کورٹ سے بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے قتل کے مقدمے کے ملزم کو 14 سال بعد بری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے کے ملزم جنید کو14 سال بعد بری کردیا۔ ملزم کوٹرائل کورٹ نےسزائے موت سنائی جسے ہائی کورٹ نے برقراررکھا تھا تاہم اپیل کی سماعت کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے ناکافی شواہد کی […]

ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں، وزیرخارجہ

ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ […]

بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے آج سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔  راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے دوران وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج […]

پاکستان اورامریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اورامریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہےکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی جب کہ ٹیکساس میں طوفان سے ہونے والی تباہ […]

شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

شیخ رشید نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے، اس معاملے پر قطر سے معاہدے کا پارلیمنٹ میں کوئی رکارڈ نہیں، امید ہے […]

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی اور امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوچکے ہیں۔ امریکی بیانات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی […]

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں جمعے تک موسلا دھار بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں جمعے تک موسلا دھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں آج سے جمعے تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود ہے جس کے پیش نظر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ آج سے جمعے تک حیدرآباد، میرپور خاص، نواب شاہ، […]

مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے

مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ پہنچ گئے

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان عظیم اجتماعی عبادت حج کے لیے جمع ہیں اور منیٰ میں پہنچ گئے ہیں۔ آج 8 ذى الحج مناسکِ حج کا پہلا دن ہے، عازمین غسل کرکے اور احرام باندھ کر حج كی نيت کر کے تلبيہ كہتے ہوئے منیٰ روانہ ہوئے […]

واجد ضیاء بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے

واجد ضیاء بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے

لاہور: پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابق سربراہ واجد ضیاء اپنا بیان ریکارڈ کرانے لاہور میں نیب کے دفتر پہنچ گئے۔ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز جے آئی […]