counter easy hit

پاکستان اورامریکا کے درمیان اعلیٰ سطح کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہےکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہوا۔

There was no high level contact between Pakistan and America, the Foreign Office spokesperson

There was no high level contact between Pakistan and America, the Foreign Office spokesperson

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی جب کہ ٹیکساس میں طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل ریسکیواورریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ فخر ہے پاکستانی کمیونٹی ریسکیو اور ریلیف کےکاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےرہی ہے۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال کوئی اعلیٰ سطح کا رابطہ نہیں ہوا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ترجمان نے کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حریت رہنماؤں کو حراست میں لیے جانے پر تشویش ہے۔ بھارت میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے خط سے متعلق نفیس ذکریا نے کہا کہ موجودہ حالات میں عبدالباسط کےمبینہ خط پرکوئی بحث نہیں کرنی چاہیے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایسی باتوں سے گریز کرنا ہوگا۔