counter easy hit

تحریک انصاف کے معیشت سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی قرضہ 336 ارب سے بڑھا کر 704 ارب تک پہنچایا گیا، مالیاتی خسارہ 8.2 فی صد سے کم کر کے 5.8 فی صد پر لایا گیا، بجلی کا شارٹ فال 5000 میگا واٹ سے کم کر کے 2000 میگا واٹ پر لایا گیا۔

The statements of Tehreek-e-Insaf's about economy is hypocrisy of facts, the spokesman of Finance Ministry

The statements of Tehreek-e-Insaf’s about economy is hypocrisy of facts, the spokesman of Finance Ministry

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے معیشت سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہین، موجودہ حکومت نے معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد تک پہنچائی۔ ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی قرضہ 336 ارب سے بڑھا کر 704 ارب تک پہنچایا گیا۔ صنعتی ترقی کی شرح 0.75 فی صد سے بڑھا کر 5.02 فی صد تک پہنچائی اور معیشت میں سرمایہ کاری کا حصہ 14.9 فیصد سے بڑھا کر 15.7 فی صد کیا گیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 7.5 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک پہنچائے۔ ترجمان نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 8.2 فی صد سے کم کر کے 5.8 فی صد پر لایا گیا، بجلی کا شارٹ فال 5000 میگا واٹ سے کم کر کے 2000 میگا واٹ پر لایا گیا۔