محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں آج سے جمعے تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی جمعے تک موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جہاں مطلع ابرآلود ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعے سے ہفتے تک ہزارہ، مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔








