counter easy hit

تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی: عائشہ گلالئی

اسلام آباد: عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا، سماعت 19 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

I have not left the Tehreek-e-Insaf and will not leave: Aisha Gulalai

I have not left the Tehreek-e-Insaf and will not leave: Aisha Gulalai

پارٹی پالیسی سے انحراف پر عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، رکن قومی اسمبلی نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا جس پر سماعت 19 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو عمران خان نے نہیں بنایا، کسی کو حق نہیں کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران نیازی کی بدکاری اور جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی، انہیں ڈینگی کے مریضوں سے کوئی ہمدردی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا عمران خان کے جلسوں کے سٹیج پر کرپٹ اور وڈیرے بیٹھے ہوتے ہیں، 70 سال کا بوڑھا نوجوانوں کا نعرہ لگاتا ہے۔ عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ورکرز عمران خان سے ناراض ہیں اور وہ سب میرے ساتھ ہیں۔ باغی کھلاڑی نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا وہ اے این 120 میں عمران خان کے جلسے میں شرکت نہ کریں۔