counter easy hit

دوستی کی مثال قائم کرنیوالے کتے کی انٹرنیٹ پر دُھوم

دوستی کی مثال قائم کرنیوالے کتے کی انٹرنیٹ پر دُھوم

یوکرین میں خطرے کے باوجودوفادار کتا اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوا، دوستی کی مثال قائم کرنے والے کتے کی انٹرنیٹ پر دْھوم۔ کتوں کو انسانوں کا بے حد وفادار مانا جاتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں تاہم کتے اپنے ساتھیوں سے بھی اتنی وفاداری دکھاتے ہیں جتنا کہ […]

دنیاکے بلند ترین گلاس برج پر خون جمادینے والا مقابلہ

دنیاکے بلند ترین گلاس برج پر خون جمادینے والا مقابلہ

یوں تو سرد موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانے کا سوچنا بھی کچھ لوگوں پر کپکپی طاری کردیتا ہے، لیکن جب بات ہو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی توکچھ خطروں کے کھلاڑی فوراًتیار ہوجاتے ہیں۔ چین کے وسطی صوبےہونان میں واقع دنیا کے بلند اور طویل گلاس برج پر ایک خون جماد ینے والے مقابلے […]

اسٹاک مارکیٹ،47 ہزار 383 کی نئی بلند ترین سطح پر

اسٹاک مارکیٹ،47 ہزار 383 کی نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار 383 کی نئی بلند ترین سطح قائم کردی۔ سال 2016 میں پاکستانی مارکیٹ میں 43 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوران مثبت خبروں پر سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام تیل […]

شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو جرمنی سے جہلم لاکر قتل کردیا

شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو جرمنی سے جہلم لاکر قتل کردیا

جرمنی کے اسپتال میں کام کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر کو شوہر نے16سال بعد آبائی علاقے جہلم لا کرقتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم نےواردات کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران حراست نے ملزم نے بتایا کہ وہ قتل کے بعد بیرون ملک فرارہونا چاہتا تھا،ٹکٹ بھی لے رکھے تھے۔پولیس کے مطابق […]

سپریم کورٹ، رکاوٹوں کیخلاف آپریشن کی رپورٹ جمع

سپریم کورٹ، رکاوٹوں کیخلاف آپریشن کی رپورٹ جمع

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ڈی ایچ اے افسران نے یکم جنوری 2017 سے رکاوٹوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق شہریوں کی دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی […]

پنجاب کی4 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز تعینات

پنجاب کی4 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز تعینات

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےلاہورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبےکی4 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز تعینات کر دیئے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ڈاکٹر ظفر معین ناصرکو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرمحمد زبیر کونواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان،ڈاکٹر رخسانہ کوثر کولاہور کالج […]

دو برس سے صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہے،مریم اونگزیب

دو برس سے صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ زیرو ہے،مریم اونگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔ اسلام آباد ایوان صنعت و تجارت سے خطاب میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ چشمہ تھری کا افتتاح بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے سامنے مثبت امیج اورکلچر کو فلم […]

ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کالعدم قرار

ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کردی ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں فل بنچ نے فیصلے میںبراڈ کاسٹر کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں پیمرا کی دفعہ 13 کی […]

قندیل کے قتل کے وقت کراچی میں تھا،بھائی اسلم شاہین

قندیل کے قتل کے وقت کراچی میں تھا،بھائی اسلم شاہین

قندیل بلوچ قتل کیس کا نامزد ملزم اور قندیل کا بڑا بھائی اسلم شاہین پولیس کے سامنے پیش ہو گیا، قتل کے وقت کراچی میں ڈیوٹی پر تھا،میرا معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ قندیل کے بھائی نے پولیس کو بیان ریکارڈکرادیا ہے جس میں قتل کرنے یا کسی بھی طرح اس میں شمولیت کے الزام […]

مودی عوام کو مالی آزادی دیں، راہول گاندھی کا مطالبہ

مودی عوام کو مالی آزادی دیں، راہول گاندھی کا مطالبہ

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی بتائیں نوٹ بندی کے باعث 8نومبر سے اب تک کتنے لوگ جان سے گئے ؟ کانگریس کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ مودی اکاونٹس میں 24ہزار روپے رکھنے کی […]

ملک پر رحم کرو دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں، وزیراعظم

ملک پر رحم کرو دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں، وزیراعظم

میانوالی: وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو احتجاج کی ضرورت نہیں اس لئے مخالفین رحم کریں کیونکہ دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں۔ چشمہ تھری نیوکلیر پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا […]

چشمہ 3 نیوکلیئر پاورپلانٹ آپریشنل، 340 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

چشمہ 3 نیوکلیئر پاورپلانٹ آپریشنل، 340 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل

میانوالی: وزیراعظم نوازشریف نے نیوکلیئرپاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے جس سے 340 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ یس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلیئرپاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج بھی تھے۔چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ […]

عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کی سیاست کو دفن کردیا، شہباز شریف

عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کی سیاست کو دفن کردیا، شہباز شریف

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کی منفی سیاست کودفن کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئرنائب صدر محمد شاہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے عزم […]

پی پی نے محترمہ کی برسی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا، مریم اورنگزیب

پی پی نے محترمہ کی برسی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیر مملكت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں میں رقص كیا گیا اور ڈھول بجائے گئے جو انتہائی غیر مناسب تھے جب کہ پیپلز پارٹی نے محترمہ كی برسی پر عوام كو اپنے سیاسی مقاصد كے لیے اكٹھا كیا۔ وزیر مملکت […]

پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

سکھر: پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ یس نیوز کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ […]

افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 4 اہلکار ہلاک

افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 4 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں مختلف کارروائیوں میں 20 شدت پسند اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شمالی افغانستان میں طالبان نے خاتون کا سر قلم کردیا، زابل کے اضلاع دائی چوپان اور میزان میں فضائی کارروائیوں میں 4 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بدخشاں میں مختلف کارروائیوں میں مقامی پولیس کے 3 ارکان […]

بھارت میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 2 افراد ہلاک اور 68 زخمی

بھارت میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 2 افراد ہلاک اور 68 زخمی

کانپور: بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 68  زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے قریب اجمیر سیلداہ ٹرین کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور […]

رومانیہ میں وزارتِ عظمی کی مسلم خاتون امیدوار کی نامزدگی مسترد

رومانیہ میں وزارتِ عظمی کی مسلم خاتون امیدوار کی نامزدگی مسترد

بخارسٹ: رومانیہ کے صدر کلاز ایوہانس نے وزارتِ عظمی کےلئے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سوشل ڈیموکریٹس کی مسلم خاتون امیدوار سیول شائدہ کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔ اگر سیول شائدہ کی نامزدگی مسترد نہ کی جاتی تو وہ یورپی یونین کے کسی بھی ملک کی پہلی خاتون اور اولین مسلمان وزیراعظم ہوتیں، تاہم […]

میلبرن ٹیسٹ: تیسرے دن کھیل کا اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 278 رنز جوڑ لئے

میلبرن ٹیسٹ: تیسرے دن کھیل کا اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 278 رنز جوڑ لئے

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے 443 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد بیٹنگ شروع کی تو اوپنر […]

آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا پاکستانی منصوبہ

آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا پاکستانی منصوبہ

میلبورن: پاکستان نے آسٹریلوی بولرز کی مزید خبر لینے کا منصوبہ بنا لیا، پیسر وہاب ریاض نے اننگز فوری ڈیکلیئرڈ کرنے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہاکہ تیزی سے مزید 80رنز کا اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم اچھا کھیل رہی ہوتو موسم کی مداخلت مایوسی کا باعث بنتی ہے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی […]

ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے

ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے

کراچی: مبینہ بے ضابطگیوں کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے اور نیب پی سی بی کے پیچھے لگ گئے، بعض ’’پرانی فائلز‘‘ بھی کھل گئیں، گذشتہ عرصے چند آفیشلز سے تحقیقات بھی کی گئی تھیں، معاملے کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اسے جمعے کو کراچی میں شیڈول گورننگ بورڈ میٹنگ کے ایجنڈے […]

باکسرعامرخان فتح کا جشن پاکستان میں منانے کو تیار

باکسرعامرخان فتح کا جشن پاکستان میں منانے کو تیار

 لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کو او ایم جی کمپنی نے دنیا کے3 ممتاز باکسرز سے مقابلہ کرنے کی پیشکش کردی، حریف کا فیصلہ جلد متوقع ہے، عالمی شہرت یافتہ باکسرنے اپریل میں ممکنہ شیڈول اگلے مقابلے میں کامیابی سمیٹنے کے بعد فتح کا جشن پاکستان میں منانے کا اعلان بھی کردیا، گذشتہ دنوں عامر […]

باکسرعامرخان کی ساس بھی بیٹی اور سسرال کے جھگڑے میں کود پڑیں

باکسرعامرخان کی ساس بھی بیٹی اور سسرال کے جھگڑے میں کود پڑیں

 لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے سسرالیوں سے ہونے والے جھگڑے میں اب فریال کی والدہ بھی کود پڑی ہیں۔ باکسرعامر خان کے گھروالوں اور اہلیہ فریال کے درمیان سرد جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب فریال کے والدین بھی میدان میں آگئے۔ فریال کی والدہ […]

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا

لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی موت کی جھوٹی خبر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ یہ خبر بین الاقوامی میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوئی تھی، بعد میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیکرز کی جانب سے کمپنی کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا […]