counter easy hit

ملک پر رحم کرو دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں، وزیراعظم

میانوالی: وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو احتجاج کی ضرورت نہیں اس لئے مخالفین رحم کریں کیونکہ دھرنے قوم کے لیے خطرناک ہیں۔

Mercy on country protesters are dangerous for the nation, Prime Minister

Mercy on country protesters are dangerous for the nation, Prime Minister

چشمہ تھری نیوکلیر پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے پرُعزم ہیں، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، آج ہم نے لوڈشیڈنگ سے نجات کے سفر کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، یہ منصوبہ نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امید ہے کہ چشمہ یونٹ فور بھی 2017 کے وسط سے پہلے پیداوار شروع کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کے لیے خود محنت کر رہا ہوں، غریبوں کے لیے بجلی کا بل بھی کم ہونے کا وقت آرہاہے، 2018 میں بجلی سستی بھی ہوجائے گی، بجلی کی قیمت کمی ہونے سے مصنوعات بھی سستی ہوجائیں گی۔پاک چین تعاون سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، پاک چین دوستی خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھول رہی ہے، دونوں ممالک کی دوستی اورتعاون عوام کے لئے نیک شگون ہے، سی پیک کی وجہ سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔ چین کے تعاون سے سڑکیں اور ریلوے لنکس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ سڑکیں بنیں گی تولوگ ایک دوسرےکےقریب آئیں گے،جب دوریاں ختم ہوں گی تو ترقی اور تیز ہوگی، ملک کی ترقی سے بےروزگاری ختم ہوگی تو دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ کینپ کی ڈیزائن لائف 2002 میں مکمل ہوگئی تھی لیکن وہ آج بھی بجلی پیدا کررہا ہے جب کہ کے ٹو اور کے تھری پاور پلانٹس کی تکمیل سے ملک کو 2200 میگا واٹ سستی بجلی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے توانائی کے بڑے منصوبے ناگزیر ہیں، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ملک میں منصوبوں پر تیزی سے کام کرے، وہ چینی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کریں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جوہری ایندھن کی پیداوار کے لئے کام کررہا ہے، ملکی وسائل سے کینپ میں محفوظ نیوکلیئر پاور پلانٹ چلانے پر خوشی ہے، پاکستان اٹامک کمیشن کو نیو کلیئر پاور پلانٹس کی حفاظت پر بھرپور نظر رکھنا ہوگی،مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک دہشت گردی، بجلی بحران اور اقتصادی بد حالی کا شکار تھا لیکن اب صورت حال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان میں سب چیزیں درست ہو رہی ہیں تو پھر دھرنے اور احتجاج کی ضرورت نہیں، خدا خدا کرکے ہم ڈگر پر چلنے لگے ہیں تو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ مخالفین پاکستان کے عوام پر رحم کریں اور ترقی میں ہاتھ بٹائیں دھرنے نہ دیں۔ میرا ان کے لیے پیغام ہے کہ بلاوجہ احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، دھرنوں سے کچھ نہیں ملے گا، سیاست کی خاطر پاکستان کے مفاد کو قربان نہ کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website