counter easy hit

شیرا پوا اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہوں گی

شیرا پوا اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہوں گی

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا ممنوعہ ادویات کے استعمال پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد کورٹ میں واپسی کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر کے عہدے پر بحال ہوں گی اور اپنا کردار نبھائیں گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق کہا […]

کراچی: ’فرقہ وارانہ‘ حملے میں طالبعلم ہلاک

کراچی: ’فرقہ وارانہ‘ حملے میں طالبعلم ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مشتبہ طور پر فرقہ وارانہ حملے میں ایک طالب علم ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 طالب علم موٹر سائیکل کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران گلستان جوہر […]

کاجو کا استعمال بلڈ پریشر کے خلاف مفید

کاجو کا استعمال بلڈ پریشر کے خلاف مفید

کاجو کھانے کی عادت قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جس سے جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ انڈیانا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کاجو میں میگنیشم […]

5سالہ مداح انگلش کلب کا بہترین اعزازی کھلاڑی

5سالہ مداح انگلش کلب کا بہترین اعزازی کھلاڑی

انگلینڈ کے فٹ بال روچڈیل کے سرطان کے شکار 5 سالہ ننھے مداح جوشوا مک کورمیک کو انگلش فٹ بال لیگ کا مہینے کا بہترین اعزازی کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جوشوا مک کورمیک دماغ کے سرطان میں مبتلا ہیں اور انھیں ہارٹ پول میں چیکاٹریڈ ٹرافی کے میچ […]

معروف گلوکار اے نیئر انتقال کرگئے

معروف گلوکار اے نیئر انتقال کرگئے

معروف پاکستانی گلوکار اے نیئر طویل علالت کے بعد 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ عیسائی خاندان سے تعلق رکھنے والے اے نئیر 17 ستمبر 1950 کو پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا۔ 1974 میں اے نیئر نے ایک فلم بہشت سے گلوکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان […]

انٹرنیٹ کے اس خوفناک کردار سے واقف ہیں؟

انٹرنیٹ کے اس خوفناک کردار سے واقف ہیں؟

معروف ادارے ایچ بی او نے سلینڈر مین نامی ایسے طویل قامت اور سایہ نما عفریت کے بارے میں ڈاکو مینٹری فلم کا ٹریلر کیا ہے جو برسوں سے انٹرنیٹ پر لوگوں کو خوفزدہ کررہا ہے۔ یہ کردار فرضی ہوسکتا ہے مگراس کے باعث حقیقی زندگی میں کئی المناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ دو سال […]

جاپان کا ہندوستان سے جوہری توانائی کا متنازع معاہدہ

جاپان کا ہندوستان سے جوہری توانائی کا متنازع معاہدہ

جاپان اور ہندوستان نے متنازع سول جوہری توانائی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے بعد جاپانی کمپنیاں اپنی ایٹمی ٹیکنالوجی ہندوستان کو برآمد کریں گی۔ معاہدے پر جاپانی وزیراعظم شینزو آبے اور ہندوستانی ہم منصب نریندرا مودی نے دستخط کردیے جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے […]

رینجرز کا مقابلے میں خطرناک دہشت گرد مارنے کا دعویٰ

رینجرز کا مقابلے میں خطرناک دہشت گرد مارنے کا دعویٰ

کراچی: سندھ رینجرز نے بلوچستان کے ضلع حب میں مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم دہشت گرد گروپ جنداللہ کے چیف کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرز کی انسداد دہشت گردی فورس نے حساس اداروں کی معلومات پر حب میں کارروائی کی، جہاں مقابلے کے […]

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر فیصل شیخ زیر حراست

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر فیصل شیخ زیر حراست

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے سابق صدر فیصل شیخ کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ناظم آباد میں گھر پر چھاپا مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران […]

کلاسک کار ریلی کا قافلہ کراچی سے پشاور کیلئے روانہ

کلاسک کار ریلی کا قافلہ کراچی سے پشاور کیلئے روانہ

کلاسک کار ریلی کا قافلہ کراچی سے روانہ ہوگیا، جو پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا پشاور پہنچے گا، ریلی میں قدیم دور کی نایاب گاڑیاں شامل ہیں ۔ پرانی گاڑیاں جذبہ نیاقدیم دور کی نایاب گاڑیوں کا قافلہ کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگیا۔ یہ قافلہ 1940کی الفا رومیو ، فورڈ مستنگ، مرسیڈیز […]

ٹرمپ کا صدارت سنبھالنے سے قبل انتخابی وعدوں سے یو ٹرن

ٹرمپ کا صدارت سنبھالنے سے قبل انتخابی وعدوں سے یو ٹرن

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی صدارت کا منصب سنبھالنے سے دو ماہ دور ہیں تاہم انہوں نے ابھی سے اپنے انتخابی وعدوں پر یو ٹرن لینا شروع کردیا ہے ۔ کہا کہ اوباما ہیلتھ کیئر قانون کی کچھ شقوں کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ انہوں نے نائب صدر مائیک پینس کو اہم عہدوں […]

جے پور فلم فیسٹیول میں 3 پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ

جے پور فلم فیسٹیول میں 3 پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ

بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا سب سے بڑا نقصان دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہوا، مگر کئی فنکاروں اور فلموں پر پابندی لگنے کے باوجود بھی جےپور میں ہونے والے فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے پاکستان کی تین فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا ہے۔ اکتوبر میں جیو مامی 18ویں ممبئی […]

کراچی :7 دن میں ڈینگی سے 47افراد متاثر

کراچی :7 دن میں ڈینگی سے 47افراد متاثر

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید 47افراد متاثر ہوگئے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں6ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے جبکہ41 مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔ رپورٹ […]

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم پر دوبارہ کام کا آغاز

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم پر دوبارہ کام کا آغاز

تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘جو کئی سال پہلے بعض وجوہ کی بناء پر اچانک التواء کا شکار ہوگئی تھی ۔ اس پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور نئے سال کے وسط تک جون میں اسے ریلیز کردیا جائے گا ۔ یہ فلم […]

منی لانڈرنگ کیس ختم ، پولیس کا خط موصول ہوگیا، ندیم نصرت

منی لانڈرنگ کیس ختم ، پولیس کا خط موصول ہوگیا، ندیم نصرت

ایم کیوایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ میٹر پولیٹن پولیس کا بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ختم کرنے کا خط مل گیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن پولیس نے خط میں باضابطہ طورپر آگاہ کیا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے […]

گورنر خیبرپختونخوا کی گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

گورنر خیبرپختونخوا کی گورنر سندھ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں گورنرسندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ اقبال ظفر جھگڑا نے سندھ کے نومنتخب گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد […]

خواتین مردوں پر تشدد کرتی اور گھر سے نکال دیتی ہیں، رکن اسلامی نظریاتی کونسل

خواتین مردوں پر تشدد کرتی اور گھر سے نکال دیتی ہیں، رکن اسلامی نظریاتی کونسل

خواتین کے حقوق کی بہت باتیں ہو چکیں، اب وقت آ گیا ہے مردوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا۔ رکن اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے چیئر مین کو خط لکھا ہے کہ بعض خواتین مردوں پر تشدد کرتی ہیں اور گھر سے نکال دیتی ہیں، اسلام میں مردوں کے […]

حکومت اہم ایشوز پر ون ویلنگ کررہی ہے، سراج الحق

حکومت اہم ایشوز پر ون ویلنگ کررہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہےکہ حکومت اہم ایشوز پر ون ویلنگ کررہی ہے اوراپوزیشن کواعتمادمیں نہیں لیا جارہا ۔ منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جوحکومت اپوزیشن کودیوار سےلگا تی ہےدیوار اسی پر آگرتی ہے،خبر لیکس کے معاملے پر حکومت مٹی پاؤ کی پالیسی پر […]

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عمران فاروق کو مروایا،ملزم محسن

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عمران فاروق کو مروایا،ملزم محسن

عمران فاروق قتل کیس میں خالد شمیم کے بعد محسن علی کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا، محسن علی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق الطاف حسین کی جگہ لینا چاہتے تھے، اس لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں مروا دیا۔ عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن نے […]

کراچی:شہریوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو خود پکڑلیا

کراچی:شہریوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو خود پکڑلیا

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ کورنگی میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ شہریوں نے ڈاکووں […]