counter easy hit

کراچی:شہریوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو خود پکڑلیا

Karachi: Street criminals to hold citizens themselves

Karachi: Street criminals to hold citizens themselves

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ کورنگی میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ شہریوں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا اور اتحاد ٹاؤن میں تشدد کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ڈاکو کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

اُدھر کورنگی لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website