counter easy hit

رینجرز کا مقابلے میں خطرناک دہشت گرد مارنے کا دعویٰ

to fight with Rangers claims to kill the dengerous terrorist

to fight with Rangers claims to kill the dengerous terrorist

کراچی: سندھ رینجرز نے بلوچستان کے ضلع حب میں مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم دہشت گرد گروپ جنداللہ کے چیف کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرز کی انسداد دہشت گردی فورس نے حساس اداروں کی معلومات پر حب میں کارروائی کی، جہاں مقابلے کے دوران کالعدم جنداللہ اور کالعدم تحریک طالبان سندھ کا نامزد نائب امیر ثاقب عرف عارف عرف انجم مارا گیا۔

ترجمان نے انکشاف کیا کہ ہلاک دہشت گرد کالعدم القاعدہ، جماعت الاحرار اور داعش کے ساتھ دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ثاقب عرف عرف عارف سابق کور کمانڈر کراچی احسن سلیم پر حملے، کوئٹہ میں متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر خودکش حملے، سابق صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکیورٹی افسر بلال شیخ، چرچ اور اقلیتی افراد پر حملے میں ملوث تھا۔

رینجرز ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ مارے جانے والا دہشت گرد کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر اور پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) پر بارودی مواد سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

رینجرز نے دہشت گرد کے ٹھکانے میں زیر زمین تہہ خانے سے بارودی مواد، بم بنانے میں استعمال ہونے والا سامان اور بھاری تعداد میں اسلحہ و دستی بم بھی برآمد کرلیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website