counter easy hit

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم پر دوبارہ کام کا آغاز

Resumption of the work on the film Imran Khan's life

Resumption of the work on the film Imran Khan’s life

تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’کپتان ‘‘جو کئی سال پہلے بعض وجوہ کی بناء پر اچانک التواء کا شکار ہوگئی تھی ۔ اس پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور نئے سال کے وسط تک جون میں اسے ریلیز کردیا جائے گا ۔

یہ فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہے ۔ فلم کپتان کے ہدایتکار فیصل امان خان ہیں ۔ فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں ۔

آج کی مقبول اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ان کے مقابل ہیں۔ اس فلم کی وساطت سے ہی انہوں نے اپنے فنی کیئریر کا بھی آغاز کیا تھا۔

فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ مہوش ناصر بھی شامل ہیں ۔ جو قبل ازیں ایک فلم میں بے نظیر کا رول ادا کر چکی ہیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website