counter easy hit

جاپان :فوکوکا کی مرکزی سڑک پر 27میٹر چوڑا شگاف

جاپان :فوکوکا کی مرکزی سڑک پر 27میٹر چوڑا شگاف

جاپان کے شہر فوکوکا میں مرکزی سڑک پر اچانک 27 میٹر چوڑا اورکئی میٹر گہرا شگاف پڑگیا، حادثے کی ویڈیو نزدیکی عمارت سے کیمرے میں قید کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اچانک پڑنے والے گڑھے سے ارد گرد کی رہائشی عمارتوں کو فوری خالی کرالیا گیا، سڑک پر پڑنے والے گڑھے کی چوڑائی 27 میٹر […]

مینگورہ بس اڈے سے دہشتگرد اختر محمد گرفتار

مینگورہ بس اڈے سے دہشتگرد اختر محمد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ڈویژن نے جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ سے دہشت گرد اختر محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالاکوٹ سوات سے تعلق رکھنے والادہشت گرد اختر محمد ولد تاج محمد روپوش تھا۔ دہشت گرد اختر محمد2008 میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مٹہ گرلز مڈل سکول کو نذر آتش […]

یوم اقبال: سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

یوم اقبال: سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں کل علامہ محمد اقبال ؒکے یوم پیدائش پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ 9نومبر کو صوبے بھر میں تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی قائمہ کمیٹی میں کیا گیا ۔   Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 23

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے سرشار ہیں۔ راولپنڈی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں شعیب اختر کا کہنا تھا […]

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کیا ۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اب بھارتی سفارتی اہلکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی بھی کرتے […]

مظفرگڑھ :خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مرکزی ملزم گرفتار

مظفرگڑھ :خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مرکزی ملزم گرفتار

مظفرگڑھ میں رشتہ کے تنازع پرخاتون کی ٹانگیں کاٹ کر آنکھیں نکالنےکی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کےمطابق خصوصی ٹیم نے کیس کے اہم ترین مرکزی ملزم افضل اور اسکے بیٹے خلیل کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے،جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 10ہوگئی ۔ پولیس کے […]

نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولا، عمران کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولا، عمران کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان نے عمران خان پر نکاح کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر انہیں نااہل قرار دلانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔ جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان کی طرف سےالیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں نکتہ اٹھایاگیاہےکہ عمران خان نےاپنےنکاح کے حوالےسےجھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے درخواست میں […]

امریکا ،فوجیوں کی دماغی صلاحیت میں اضافے کیلئے برقی آلے کا استعمال

امریکا ،فوجیوں کی دماغی صلاحیت میں اضافے کیلئے برقی آلے کا استعمال

امریکی فوج سے وابستہ سائنسدانوں نےاپنے عملے کی دماغی صلاحیت بڑھانے کیلئے برقی آلے کا کامیاب استعمال کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق تجربے کا مقصد فضائی عملے، ڈرون آپریٹر اور دیگر افراد کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، جس کیلئے عملے کو ڈیوٹی کے دوران خود کو مخصوص تاروں سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔ یہ […]

لاہورہائیکورٹ: جسٹس شاہد حمید ڈارقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

لاہورہائیکورٹ: جسٹس شاہد حمید ڈارقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

لاہورہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار نےقائم مقام چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ۔ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس یاور علی خان نےجسٹس شاہد حمید ڈارسےقائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ موسمیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئےسنگاپورمیں ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں جسٹس شاہد حمید ڈار8سے12نومبرتک […]

ملیر احتجاج ، وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار افراد رہا

ملیر احتجاج ، وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار افراد رہا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر پولیس نے ملیر میں احتجاج کے دوران گرفتار تمام 14 افراد کو رہا کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے تحت پیر کے روز دن بھر ملیر 15 پر جاری رہنے والا احتجاجی مظاہرہ شام کو پولیس کی شیلنگ کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ […]

حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم گرفتار

حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم گرفتار

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ اسلام آباد پھاٹک قریب ہوا ہے۔ مقابلے میں ملزم یعقوب بلوچ عرف بلا زخمی ہوا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ملزم کا […]

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی نہیں غیر مستقل ارکان بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل اصلاحات پر خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان […]

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

.کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں۔ پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق پاک کالونی میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم […]

اقوام متحدہ کی ایل او سی پر جاری کشیدگی پر نظر ہے، بان کی مون

اقوام متحدہ کی ایل او سی پر جاری کشیدگی پر نظر ہے، بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ بانکی مون نے ایل او سی […]

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے3 بچیاں جاں بحق

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے3 بچیاں جاں بحق

خیبر پختو نخوا کے ضلع گلیات میں مکان کی چھت گرنے سے 3کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئی ہیں۔ بچیوں کی ماں کو زِخمی حالت میں بچالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مکان کی چھت گرنے کا واقعہ گلیات کے گائوں نگری بالا میں پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے3 کمسن بچیاں جاں […]

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے بھارتی نجی ایئرلائن کے مسافرسوہن سنگھ کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارت کی […]

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور:میو اسپتال کیلئے نیا سیکورٹی پلان ، اقدامات شروع

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نےمیواسپتال کے لئے نیا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے اقدامات شروع کر دیئے،اسپتال کےاردگرد کی سڑکوں،راستوں اورحدود میں کیمرے نصب کئےجائیں گے۔ ترجمان اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی 5رکنی ٹیم نےمیواسپتال کےاندر اور اردگرد سیکورٹی زون بنانےپرکام شروع کردیا۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی پلان […]

مانسہرہ: مسافر کوچ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مانسہرہ: مسافر کوچ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مانسہرہ میں نامعلوم مسافر کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ مانسہرہ سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ میں پیش آیا ہے۔ جہاں کنڈکٹر کی ایک شخص سے معمولی بات پر تکرار ہوگئی، جس پر نامعلوم مسافر نے فائرنگ کردی، جس سے 1مسافر جاں بحق اور […]

ایک خدمتی کالم

ایک خدمتی کالم

ڈاکٹر صفدر محمود اخبارات سیاسی کالموں سے بھرے ہوتے ہیں اور میں دل ہی دل میں قارئین کے معدوں کی داد دیتاہوں کہ وہ ہر روز اتنے کالم ہاضم کرلیتے ہیں۔ ان کا جی نہیںبھرتا نہ ہی اکتاتے ہیںاس کی بنیادی وجہ ان کی اپنے ملک میں دلچسپی، حالات کا فہم و ادراک اورحب الوطنی […]

اب یا کبھی نہیں

اب یا کبھی نہیں

سلیم صافی ماہ رواں کی پہلی تاریخ کو جبکہ ہم دھرنا دھرنا کھیل رہے تھے، جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن وانا میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید ہوئے۔ تاہم چونکہ ہماری ٹی وی اسکرینوں پر انقلابی ڈرامے کی کوریج زوروں پر تھی ، اس لئے مشرقی […]

خواندگی، تعلیم اور مفتی عبدالقوی کا دفاع

خواندگی، تعلیم اور مفتی عبدالقوی کا دفاع

وجاہت مسعود کمرہ جماعت میں خاموشی تھی۔ استاد منصفانہ سماعت کے اصول بیان کر رہا تھا۔ ملزم کو دفاع کا حق کیوں ہے؟ الزام کا بار ثبوت مدعی پر کیوں ہے؟ قطعی شواہد اور ثبوت کے بغیر ملزم کو معصوم کیوں سمجھا جائے گا، کوئی درجن بھر نکات ختم ہوئے تو سوالات کی دعوت دی […]

امریکی الیکشن اور اپنا اسلام آباد

امریکی الیکشن اور اپنا اسلام آباد

مظہر برلاس آج امریکہ میں الیکشن ہورہے ہیں، آج کے دن امریکی عوام اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ اس مرتبہ امریکہ میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری رہی۔ خاص طور پر ٹرمپ کی الٹی سیدھی باتوں نے اس مہم کو چار چاند لگائے رکھے، ہیلری بھی اپنی ادائیں دکھاتی رہیں۔ مقبولیت […]

پاناما سے آگے ……

پاناما سے آگے ……

ڈاکٹر مجاہد منصوری پاکستان میں پاناما لیکس کی حقیقت یہ ہے کہ جو بھی کچھ بے نقاب ہوا اور اس کا جتنا بھی اور جیسا بھی ردعمل آیا، اس میں بالآخر یہ طے پا گیا کہ جتنے بھی سوال اٹھے ان کی روشنی میں لیکس کے منطقی انجام تک پہنچنا لازم ہوگیا ہے۔ یہ اب […]

اٹھاون ٹو بی اور ہمارے جولیس سیزرز

اٹھاون ٹو بی اور ہمارے جولیس سیزرز

عدنان رندھاوا بحران نہ ہو تو پیدا کیا جا سکتا ہے ، پیدا نہ کیا جا سکے تو بحران کاشدید تاثر دیا جا سکتا ہے، اور اگربحران کا شدید تاثر بھی نہ دیا جا سکے تو پھر کیا کیا جائے؟ایسی صورت میں اٹھاون ٹو بی کی یاد میں جام چھلکائے جا سکتے ہیں۔ ایک زمانہ […]