counter easy hit

حیدرآباد: مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم گرفتار

Hyderabad police arrest gang accused in an alleged police encounter

Hyderabad police arrest gang accused in an alleged police encounter

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ اسلام آباد پھاٹک قریب ہوا ہے۔

مقابلے میں ملزم یعقوب بلوچ عرف بلا زخمی ہوا اور اسے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

وہ کراچی میں کار لفٹنگ کی واراداتوں، کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں 25سے زائد قتل، گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ًمطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے کراچی سے چھینی گئی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website