counter easy hit

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈ ی سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈ ی سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک

گوجرانوالہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 5دہشت گردوں کی اطلاع پر گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ […]

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ معاشرتی انتشار اور ذہنی تناؤ ہے۔ لاہورمیں میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے سیمینار میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض کی ایک بڑی وجہ معاشرے میں رابطوں کا فقدان بھی ہے۔ […]

تیز رفتار ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے، شہباز شریف

تیز رفتار ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے، شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔   انفرااسٹرکچر کی تعمیر عالمی معیار کے مطابق کی جارہی ہے، جبکہ توانائی منصوبوں پر برق رفتاری سے کام بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار چینی […]

تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اللہ کارساز ہے

تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اللہ کارساز ہے

سانحہ کارساز کی یاد میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا۔ تیر کمان سے نکل چکا ہے۔ باقی اللہ کارساز ہے۔ یہ تیر بلاول نے اپنی پھوپھی فریال تالپور اپنی بہنوں بختاور اور آصفہ اور شہلا رضا، شیریں رحمان اور مرد دوستوں کی موجودگی میں چلایا۔ میں نے کسی مرد کا […]

حیدرآباد: نامعلوم افراد کی ایم کیو ایم پاکستان کیخلاف وال چاکنگ

حیدرآباد: نامعلوم افراد کی ایم کیو ایم پاکستان کیخلاف وال چاکنگ

حیدرآباد میں ایک بار پھر نامعلوم افراد وال چاکنگ کرنے والے سرگرم ہوگئے ہیں۔ چاکنگ کے ذریعے ارکان اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان سے استعفیٰ کا ایک بار پھر مطالبہ کردیا گیا ہے۔ لطیف آباد نمبر گیارہ میں مختلف مقامات پر ایم کیو ایم کے حوالے سے وال چاکنگ کی گئی ہے۔ چاکنگ کے ذریعے […]

بھوبھنیشور کےنجی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد جاں بحق

بھوبھنیشور کےنجی اسپتال میں آتشزدگی،23افراد جاں بحق

کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔جس کے ساتھ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ آگ بھارتی شہر بھوبھنیشور کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہےاور ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی […]

کوئٹہ: مختلف واقعات میں5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ: مختلف واقعات میں5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری کی گلشن ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار راشد خان جان بحق ہوگیا ہے۔ اہلکار کی میت بولان میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ کوئٹہ کی سرکی روڈ پر شازیہ نامی خاتون نے زہریلی دوا پی […]

تھر: 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

تھر: 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

تھر میں 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 48 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او تھر پارکر ڈاکٹر مدن گورمانی کے مطابق چھاچھرو میں 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو حیدر آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں48افراد […]

مصر: مختلف جھڑپوں میں8 اہلکار ہلاک، معتدد زخمی

مصر: مختلف جھڑپوں میں8 اہلکار ہلاک، معتدد زخمی

مصر کے شمالی صوبہ سینا میں مصری فوج کی دہشتگردوں کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں جزیرہ نما سینا کے شمال کے مختلف علاقوں میں ہوئے ہیں۔ شیخ زوید نامی علاقے میں دہشت گردوں نے […]

جاپان: کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آٹھواں مرحلہ شروع

جاپان: کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آٹھواں مرحلہ شروع

جاپان کے ٹاؤن شیراہاما میں ریڈ بْل کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکے آٹھویں راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی ماہر ڈائیورز نے شرکت کی ہے۔ ورلڈ سیریز میں 21.5میٹر بلند پہاڑوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کو 2مختلف راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ […]

نئی ویڈیو گیم ’فائنل فینٹسی14: اسٹورم بلڈ‘ کا ٹریلر جاری

نئی ویڈیو گیم ’فائنل فینٹسی14: اسٹورم بلڈ‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’فائنل فینٹسی 14:اسٹورم بلڈ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ نامور جاپانی ویڈیو گیم ڈویلپرز ’ کی اس گیم میں کئی نئے مِشن اور خطرناک ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں۔ گیم میں نہ صرف ایڈونچر، تھرل اور ایکشن موجود ہے، بلکہ کئی ایسے جانباز […]

نئی تھرلر فلم ’جیک ریچر:نیور گو بیک‘ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

نئی تھرلر فلم ’جیک ریچر:نیور گو بیک‘ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

ایکشن کے دیوانوں کے خوشخبری ہے کہ 2012میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ فلم جیک ریچر کا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے۔ ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم ’جیک ریچر:نیور گو بیک‘ کا امریکی ریاست لوزیانا کے شہر ہاراہان میں […]

لندن: جائیدادوں کی فروخت میں کمی

لندن: جائیدادوں کی فروخت میں کمی

لندن میں پرآسائش مہنگی ترین جائیدادوں کی فروخت گزشتہ ایک سال میں 86 فیصد تک کم ہوچکی ہے، جبکہ قیمت بھی 35 فیصد گھٹ چکی ہے۔ ماہرین نے اس رجحان کی وجہ اضافی ٹیکسوں اور نئے قوانین کو قرار دے دیا ہے ۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں نے لندن میں اضافی […]

ایران کی سرمایہ کاروں کو آئل اور گیس فیلڈ کی پیشکش

ایران کی سرمایہ کاروں کو آئل اور گیس فیلڈ کی پیشکش

ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد اپنے اہم فیصلے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو 50آئل اور گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے۔ ادھر ایران کے نائب وزیر تیل عامر حسین زمانیہ نے تیل کی یومیہ پیداوار کو 32.5ملین سے 33ملین بیرل تک محدود کرنے کے اوپیک ممالک کے […]

پاکستان سپر لیگ کیلئے کرکٹرز کی ڈرافٹنگ بدھ کو ہوگی

پاکستان سپر لیگ کیلئے کرکٹرز کی ڈرافٹنگ بدھ کو ہوگی

فروری میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ بدھ کو دبئی میں ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے ہیں۔ 414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ […]

لندن: پولیس کو آئندہ برس باڈی کیمرے دیئے جائیں گے

لندن: پولیس کو آئندہ برس باڈی کیمرے دیئے جائیں گے

لندن میں 22ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو آئندہ برس کے موسم گرما تک باڈی کیمرے دے دیے جائیں گے۔ ان آلات کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کئی برس سے جاری آزمائشوں اور جانچ کے بعد کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان باڈی کیمروں سے انہیں متاثرین کو انصاف کی جلد فراہمی […]

پاک فوج کی مشقوں کا آغاز آج سے ہوگا

پاک فوج کی مشقوں کا آغاز آج سے ہوگا

پاک فوج کے زیر اہتمام بین الاقوامی مشقوں اور مقابلوں کا انعقاد آج سے پاکستان میں ہورہا ہے۔ ان جسمانی مشقوں کی میزبانی پاک فوج کرے گی۔ جسمانی مشقوں کی افتتاحی تقریب آج منگل 18اکتوبر کو ہوگی اور23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ان مشقوں میں میرتھن ریس کے علاوہ، پش اپس، سیٹ اپ، کمبیٹ […]

یونیورسٹی کا قیام پاک بحرین دوستی کی علامت ہو گا

یونیورسٹی کا قیام پاک بحرین دوستی کی علامت ہو گا

بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے پاکستان کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ اور پاکستان بحرین دوستی کی ایک روشن علامت ہوگی- اس سلسلے میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے شاہی دیوان کے […]

موصل: عراقی افواج و پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری

موصل: عراقی افواج و پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری

عراق کے شہر موصل میں عراقی افواج اور پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ ادھر امریکا نے موصل میں عراقی فورسز کی پہلے دن کی کارروائیوں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ موصل کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ […]

امریکی خاتون کا ٹریڈ مِل پر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

امریکی خاتون کا ٹریڈ مِل پر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

یوں تو کئی خواتین خود کو فٹ رکھنے کے لئے مختلف جتن کرتی نظر آتی ہیں ،تاہم امریکا میں خود کو فٹ رکھنے کی شوقین خاتون نے ورزش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خاتون نے ورزش کرنے کی مشین ٹریڈ مل پر12گھنٹے تک دوڑکر نیا عالمی ریکارڈ […]

حب میں حساس اداروں کی کارروائی ، مطلوب ملزم فرار

حب میں حساس اداروں کی کارروائی ، مطلوب ملزم فرار

حساس اداروں نے حب میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے انتہائی مطلوب ملزم بلال عرف بھیا کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم حب سے لیاری کی طرف فرار ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئےشہر میں آنے والی بسوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ بلال […]