counter easy hit

جاپان: کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آٹھواں مرحلہ شروع

Japan: the eighth stage of the Cliff Diving World Series

Japan: the eighth stage of the Cliff Diving World Series

جاپان کے ٹاؤن شیراہاما میں ریڈ بْل کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکے آٹھویں راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی ماہر ڈائیورز نے شرکت کی ہے۔

ورلڈ سیریز میں 21.5میٹر بلند پہاڑوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کو 2مختلف راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے۔

ماہر ڈائیورز نے پوڈیم سے پانی میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔

مردوں کے مقابلے میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے سرجیو گزمین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ خواتین کے مقابلے میں آسٹریلیا کی رینن افلینڈ سر فہرست رہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website