counter easy hit

پاکستان سپر لیگ کیلئے کرکٹرز کی ڈرافٹنگ بدھ کو ہوگی

Pakistan cricketers will Drafting Wednesday to Super League

Pakistan cricketers will Drafting Wednesday to Super League

فروری میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ بدھ کو دبئی میں ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے ہیں۔

414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ کرکٹرز بھی موجود ہونگے۔ دوسری سپر لیگ کیلئے مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں پانچ کیٹگریز شامل ہیں۔

پلاٹینیم کیٹگری میں 9پاکستانی اور19 بہترین غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں۔ ڈائمنڈ کیٹگری میں33، گولڈ کیٹگری میں74، سلور کیٹگری میں255 اور ایمرجنگ کیٹگری میں 24ملکی و غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کے پول میں زمبابوے کے 10کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے بھی کرکٹرز کو بھی پلیئرز ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان میں افغانستان کے 9، آئر لینڈ کے6، ہالینڈ کے2 جبکہ کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کا بھی ایک، ایک پلیئرز اس عمل کا حصہ ہونگے۔ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو1 لاکھ سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز تک معاوضہ دیا جائیگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website