counter easy hit

دبئی :75منزلہ عمارت سے بیس جمپنگ کا شاندارمظاہرہ

دبئی :75منزلہ عمارت سے بیس جمپنگ کا شاندارمظاہرہ

دبئی میں خطروں کے ایک کھلاڑی نے 75منزلہ عمارت سے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا. یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان کرتب دکھانے کیلئے دبئی کی بلند و بالاعمارت کے سرے پر پہنچ گیا۔ خطروں […]

سویڈش شخص نے اُڑنے والی کرسی بنا لی

سویڈش شخص نے اُڑنے والی کرسی بنا لی

کرسی کا استعمال بیٹھنے کیلئے کیا جاتا ہے تاہم سویڈش شخص کو ہوا میں اُڑان بھرنے کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ اس نے اُڑنے والی کرسی تیار کرڈالی۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک عام سی کرسی پر آٹھ چھوٹے پنکھوں کو یوں منسلک کیا کہ کرسی با آسانی زمین سے اوپر […]

تعلیم کیلئے تحقیق ضروری ہے، گورنر سندھ

تعلیم کیلئے تحقیق ضروری ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ تحقیق کے بغیر تعلیم کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا،تحقیق ہی سے نئے شعبے دریا فت کئے جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں قائم کئے گئے ڈاکٹر عشرت العباد خان ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ […]

پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ نہ کی جائے ،بھارتی پائلٹوں کوہدایت

پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ نہ کی جائے ،بھارتی پائلٹوں کوہدایت

بھارتی ائر لائنز نے پائلٹوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ نہ کی جائے ، ہنگامی صورتحال میں مسقط،متحدہ عرب امارات،ایران اور افغانستان کے ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کی جائے۔ طیارے میں آگ لگنے کی صورت ہی میں پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کریں۔ سینئر پائلٹ کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال […]

فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کی پہلی جھلک جاری

فلم ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘کی پہلی جھلک جاری

ہالی ووڈ کی2014ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کے سیکوئل رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل ’وار فار دی پلانیٹ آف دی ایپس‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔ میٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا […]

پاکستانی زمین پر دہشتگردوں کی کوئی کمین گاہ نہیں،ترجمان مسلح افواج

پاکستانی زمین پر دہشتگردوں کی کوئی کمین گاہ نہیں،ترجمان مسلح افواج

ترجمان مسلح افواج نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر دہشتگردوں کی کمین گاہ کا کوئی وجود نہیں، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے تمام علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کردیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز […]

مسکراہٹ کا عالمی دن

مسکراہٹ کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ مسکراہٹ کا عالمی دن 1987ء سے ہر سال اکتوبر کے پہلے جمعے کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے. جس کا مقصد دلوں میں پائی جانے والی کدورتوں کا خاتمہ ، انسانیت کے درمیاں بڑھتے ہوئے فاصلوں میں کمی ، […]

لاہور: سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان شناخت ہوگیا

لاہور: سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان شناخت ہوگیا

لاہور کیمپس پل پر دن دیہاڑے سرعام فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کیمپس پل پر سرعام فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عثمان عرف لمبا کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم عثمان پہلے بھی کئی بار مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان عرف […]

باغیوں کے زیر کنٹرول حلب مکمل تباہ ہوسکتا ہے،اسٹیفن ڈی مستوار

باغیوں کے زیر کنٹرول حلب مکمل تباہ ہوسکتا ہے،اسٹیفن ڈی مستوار

شام کے لئےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ 2 ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جنیوا میں نیوز کانفرنس سےخطاب میںاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نےشامی حکومت اور روس سے اپیل کی کہ وہ شدت […]

سینیٹ کے آئینی حق کیلئے جس حد تک جانا پڑا جاؤنگا ،رضا ربانی

سینیٹ کے آئینی حق کیلئے جس حد تک جانا پڑا جاؤنگا ،رضا ربانی

سینیٹ کو بل منظور کرنے کے آئینی حق سے محروم کیا جارہا ہے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض کے باجود پی ایم ڈی سی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانےسےخطرناک روایت قائم کی گئی، انہوں نےکہاکہ سینیٹ کے آئینی حق کیلئے جس حد تک جانا پڑا جاؤنگا۔ دوسری طرف […]

چین :چھ بار بال باسکٹ کرنے کاعالمی ریکارڈ

چین :چھ بار بال باسکٹ کرنے کاعالمی ریکارڈ

یوں تو دنیا بھر میں کئی کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم چین سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے ایک کھلاڑی نے لگاتار 6 بار بال باسکٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ چینی صوبے شان کشی کے ایک اسٹیڈیم میں باسکٹ […]

بیجنگ میں 28میٹر طویل سنہری پُل کی نمائش

بیجنگ میں 28میٹر طویل سنہری پُل کی نمائش

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں قومی دن کے موقع پر28میٹر لمبا سنہری پل سڑک کے بیچوں بیچ نصب کیا گیا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سنہری رنگ کے پل کا یہ مجسمہ 20ہزار سنہری اینٹوں سے تیار کیا ہے، جسے اس خاص دن کے موقع پر سینٹرل بیجنگ میں موجود’چینگ […]

نیو یارک : فلم’دی گرل آن دی ٹرین‘کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

نیو یارک : فلم’دی گرل آن دی ٹرین‘کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

  نیو یارک میں سنسنی سے بھرپور امریکن تھرلر فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئرکا انعقاد کیا گیا۔ مقامی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایمیلی بلنٹ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاندلگادیئے۔ اس […]

دہشت گردی نے قالین کی صنعت کو زیادہ متاثر کیا

دہشت گردی نے قالین کی صنعت کو زیادہ متاثر کیا

لا ہور کے مقامی ہوٹل میں ہاتھ سےبنےقالینوں کی 3روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا ، انڈسٹری رہنماؤں کا کہنا تھاکہ دہشت گردی نے اس صنعت کو سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ وزیر تجارت پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت قالین کی صنعت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئےہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔ […]

ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مریخ پر جائیں گے

ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مریخ پر جائیں گے

معروف ہالی وڈ آسکر اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ماحولیاتی تغیرکے بارے میں بات چیت کے دوران اداکار نے کہاکہ وہ ایلون مسک کیساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔ ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ‘ایلون […]

ڈیرہ اسماعیل خان،مطلوب دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان،مطلوب دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا،جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپورکے مقام پر کی گئی، جہاں سے دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کیا گیا۔ بنوں کا رہائشی اور کالعدم […]

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

امریکا میں بھی نامعلوم افراد سرگرم ہو گئے ، ملک میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت روسی صدر پیوٹن کی بڑی تصویر والا بینر نیویارک کے برج پر لہرادیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تصویر لگا ایک بینر مین ہٹن کے برج پر لہرایا گیا ہے ،تصویر میں روسی صدر کے پشت پر شامی […]

پاکستان کاقومی کھیل ہاکی مسائل سے دوچار

پاکستان کاقومی کھیل ہاکی مسائل سے دوچار

.قومی کھیل ہاکی ملک میں زوال پذیر ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان کا تیرہواں نمبر ہے ۔ ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کھیلنے کی بھی اہل نہیں ۔ اس کے باوجود کھیل کا گراف دوبارہ بلند کرنے کے لیے پلیئرز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر کھیل رہے ہیں جو اونچی نیچی اورغیر ہموار […]

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

کراچی میں جاتے موسم گرما نے زور پکڑلیا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کراچی میں گرم ہی ہوتا ہے۔اس لئے اکتوبر کو شہر کا دوسرا موسم گرما بھی کہا جاتا ہے۔شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی […]

پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ہوگا

پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز مکمل ہو گئی،اب فارمیٹ بدل رہا ہے، جس میں انداز بھی بدلے گا،گلابی گیند ہو گی اور برقی قمقمے روشن ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور پی سی […]

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو موٹر سائیکل پر گشت کے دوران روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی ہوئی ہے۔ […]

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو اثاثے چھپانے پرنااہل قراردیاتھا۔ سپریم کورٹ نے حکم امتناع پرراشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کی تھی،جسٹس دوست […]

جیکی چن نے2ارب روپے کا ایک اورجہاز خرید لیا

جیکی چن نے2ارب روپے کا ایک اورجہاز خرید لیا

معروف اداکار جیکی چن ایک اور طیارے کے مالک بن گئے ہیں۔ انہوں نے برازیلین کمپنی کی جانب سے رواں سال متعارف کرائے جانے والا جہاز لیگسی 500بزنس جیٹ 2ارب روپے میں خرید لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لیگسی 500 جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا ڈیزائن مسافروں کے آرام […]

سکندر جتوئی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت سے فرار کی کوشش

سکندر جتوئی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت سے فرار کی کوشش

سندھ ہائیکورٹ میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم صنعت کارسکندر جتوئی کی درخواست ضمانت کی بحالی کی استدعا مسترد کردی جس پر ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ نیب نے احاطہ عدالت سے سکندر جتوئی کو گرفتارکرلیا ۔نیب کا موقف ہے کہ سکندرجتوئی نےپاکستان اسٹیل […]