counter easy hit

پاکستانی زمین پر دہشتگردوں کی کوئی کمین گاہ نہیں،ترجمان مسلح افواج

Do not place any ambush by the terrorists on Pakistani soil, spokesman for the armed forces

Do not place any ambush by the terrorists on Pakistani soil, spokesman for the armed forces

ترجمان مسلح افواج نے کہا کہ پاکستانی سرزمین پر دہشتگردوں کی کمین گاہ کا کوئی وجود نہیں، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے تمام علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کردیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں ساڑھے 3 ہزار دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کی 992 کمین گاہوں کوتباہ کیا،آپریشن میں 546 جوان شہید اور 2285 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرحد کے ساتھ وادی شوال اور خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کلیئر کرالی گئی ہے،سیکورٹی فورسز کومبنگ آپریشن کے ذریعے شہری علاقوں میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم کررہی ہے،دہشتگردوں کے سہولت کاروں، ہمدردوں اور مالی مدد فراہم کرنے والوں کا بھی خاتمہ کیا جارہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 22ہزار کے قریب کارروائیاں کیں،ٹارگیٹڈ آپریشنز کے دوران سیکڑوں مشتبہ افراد بھی حراست میں لیے گئے،فوجی عدالتوں نے دہشتگردوں کے 166 کیسز کا فیصلہ سنایا، 107 کو موت کی سزا سنائی گئی، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 12 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website