counter easy hit

in

سان فرانسیسکو میں اسکول کے باہر فائرنگ، 4 زخمی

سان فرانسیسکو میں اسکول کے باہر فائرنگ، 4 زخمی

امریکی شہرسان فرانسیسکومیں اسکول کےباہرفائرنگ سے 4طالب علم زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی طالب علموں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 30

برسلز میں پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا

برسلز میں پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی ایک مارکیٹ سے پولیس نے مسلح شخص کو حراست میں لےلیا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے برسلز کے مضافات کی ایک سپرمارکیٹ میں 15 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مارکیٹ کو گھیرےمیں لے لیا اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد […]

چین میں ہزاروں افرادکا کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ

چین میں ہزاروں افرادکا کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ

چین میں انٹرنیشنل شاؤلین مارشل آرٹس فیسٹیول منعقد ہوا،ہزاروں افراد نے کنگ فُو کاشاندار مظاہرہ کیا۔ چین کے صوبے ہینان میں سالانہ شاؤلین مارشل آرٹس فیسٹیول منعقد ہوا،جس میں ہزاروں افراد نے کنگ فُو پرفارم کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انٹرنیشنل فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک 1لاکھ 10ہزار کنگ فُو کے […]

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو پھر دھچکا

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو پھر دھچکا

پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو ایک بار پھر دھچکا لگا ہے، پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں مؤقف اختیار کیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ […]

پاکستان بھر میں موسم تبدیل ہونے لگا

پاکستان بھر میں موسم تبدیل ہونے لگا

استور،اسکردو،پاراچنارسمیت ملک کے بالائی علاقوں کا موسم مزید سرد ہونے لگا جبکہ سندھ اورپنجاب میں خشک ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان میں تیز بارش اور بلندوبالاپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے گلگت بلتستان کے ضلع غذر ، استور ، اسکردو ، سمیت پہاڑی علاقوں میں سردی کی […]

کراچی : ملیر میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی : ملیر میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی کے علاقے ملیر15 کے قریب مسافر بس اور ہائی روف کے تصادم میں 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملیر 15 میں صبح کے وقت نیشنل ہائی وے جانے والی مسافر بس اور ہائی روف کے درمیان تصادم ہوگیا، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2افراد […]

پاکستان 2018 میں اپنا پہلا ’’ریموٹ سینسنگ‘‘ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

پاکستان 2018 میں اپنا پہلا ’’ریموٹ سینسنگ‘‘ سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

کراچی: پاکستان سال 2018 میں اپنا پہلا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ خلا میں روانہ کرے گا جس سے پاکستان ریموٹ سینسنگ کے شعبے میں خودکفالت حاصل کرسکے گا۔ پاکستانی کے قومی خلائی و فضائی تحقیقی ادارے (سپارکو) کی جانب سے پاکستان میں ’’بین الاقوامیخلائی ہفتہ‘‘ کی تقاریب کے افتتاح پر چیئرمین سپارکو نے کہا ہے کہ پاکستان […]

فلم ’’ایک تھی مریم‘‘ 21 اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی

فلم ’’ایک تھی مریم‘‘ 21 اکتوبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی

کراچی: رواں سال ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی دوبارہ سے نمائش کی جارہی ہے اور یوم دفاع کے موقع پر نشر ہونے والی ٹیلی فلم”ایک تھی مریم“ بھی اب 21 اکتوبر سے بڑے پردے پر لگے گی۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی وہیں اس کے […]

کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

کراچی: پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پرویز مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔ حادثے کے بعد ریسکیو […]

سندھ میں کم وزن کے سیکڑوں بچے امراض کا شکار ہیں ، ماہرین طب

سندھ میں کم وزن کے سیکڑوں بچے امراض کا شکار ہیں ، ماہرین طب

  کراچی: پاکستان میں 25 فیصد آبادی جبکہ کراچی سمیت سندھ میں 48 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں،سندھ می2 سال عمرکے 30 فیصد بچے مطلوبہ وزن سے کم وزن کے پیدا ہوتے ہیں، سندھ میں 15فیصد سے زائد کمزور ولاغر بچوںکی تعداد بتائی گئی ہے پاکستان میں ایک لاکھ میں سے 82 سے زائد […]

بھارتی فوج نے 27سال میں 94 ہزارکشمیری شہید کردیے

بھارتی فوج نے 27سال میں 94 ہزارکشمیری شہید کردیے

سرینگر: عالمی ادارہ کمیشن برائے انسانی حقوق(آئی ایچ آر سی) آزاد کشمیر نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور درندگی کی رپورٹ شائع کردی۔ کمیشن کے کے ایمبیسیڈر میر یونس کی رپورٹ کے مطابق1989ء سے 30ستمبر 2016ء تک 27 سال کے دوران بھارتی افواج نے94,548 کشمیریوں کو شہیداورایک لاکھ […]

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی تا ستمبر38.2 فیصد گرگئی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی تا ستمبر38.2 فیصد گرگئی

کراچی: پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سال بہ سال 15کروڑ 40لاکھ ڈالر کم رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے ستمبر2016 تک 24 کروڑ 93 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 40کروڑ 33لاکھ ڈالر کی ایف […]

آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک مشینوں کے استعمال کا وعدہ نہیں کرسکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک مشینوں کے استعمال کا وعدہ نہیں کرسکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے متعلق عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے کیونکہ ابھی ان مشینوں کے تجربات کئے جارہے ہیں کامیابی کی صورت میں ہی اسے استعمال کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کی […]

آرسنل کے گرنیٹ زاکا کو دوسال میں آٹھویں بار ریڈ کارڈ کا سامنا

آرسنل کے گرنیٹ زاکا کو دوسال میں آٹھویں بار ریڈ کارڈ کا سامنا

سوان سی کیخلاف میچ کے دوران خطرناک فاؤل پر ریفری نے ایک بار پھر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا لندن: انگلش فٹ بال کلب آرسنل سے ریکارڈ 35 ملین پائونڈز میں معاہدہ کرنے والے گرنیٹ زاکا کو دو سال میں آٹھویں مرتبہ ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑگیا ۔ ہفتے کو […]

ملائیشین ایئر شو میں برطانوی طیاروں کے شاندار کرتب

ملائیشین ایئر شو میں برطانوی طیاروں کے شاندار کرتب

نیگیری سیمبیلان میں ہونے والے مقابلوں میں برطانوی ایروبیٹک ٹیم نے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کی توجہ سمیٹ لی کوالالمپور :ملائیشین ائیر شو میں برطانوی طیاروں کا کرتب دکھانے کا شاندار مظاہرہ ، خطرناک سٹنٹس شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ ملائیشیا کے صوبے نیگیری سیمبیلان میں ہونے والے ائیر شو […]

عالمی موسمی تغیرات ،پاکستانی موسم کا مزاج بھی بدل گیا

عالمی موسمی تغیرات ،پاکستانی موسم کا مزاج بھی بدل گیا

عالمی سطح پر 2016 گرم ترین سال ہونے کا ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہے ،پاکستان بھی متاثر ہو گا ،آئندہ 3 ماہ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 2 ڈگری زیادہ رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کہتا ہے 2016 گرم ترین سال رہے گا، دسمبر کے وسط تک بارشوں کا امکان انتہائی کم ہے، […]

’’لندن وِچّ درویشاں دا، اِک ڈیرا اے!‘‘

’’لندن وِچّ درویشاں دا، اِک ڈیرا اے!‘‘

6اکتوبر (اتوار کو ) مَیں اپنے بیٹے انتصار علی چوہان کے ساتھ ایسٹ لندن میں لاہور کے سید سجاد حسین شاہ کے گھر گیا۔ دس سال پہلے ستمبر 2006ء میں مَیں پہلی بار اُن کے گھر گیا تھا۔ اُس کے بعد میری شاہ صاحب سے لاہور میں کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن لندن میں اُن کے […]

کراچی: دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، دھماکے میں 600 گرام بارود استعمال ہوا

کراچی: دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، دھماکے میں 600 گرام بارود استعمال ہوا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ہونے والے دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ دستی بم میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ کراچی:  لیاقت آباد ایف سی ایریا میں ہونے والے دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دستی بم دیسی ساختہ تھا […]

کراچی میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 20 افراد زخمی

کراچی میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق، 20 افراد زخمی

نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔ […]

پاک چین کار ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی

پاک چین کار ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی

پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں چین سے شروع ہو کر پاکستان آنے والی کار ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ ریلی 2روز بعد ملتان روانہ ہوگی، جہاں سے کراچی جائے گی۔ پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگاتے کار ریلی کے شرکاء ٹھوکر نیاز بیگ […]

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈ ی سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک

گوجرانوالہ: سی ٹی ڈ ی سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک

گوجرانوالہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم کے ساتھ مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 5دہشت گردوں کی اطلاع پر گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا۔ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ […]

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ معاشرتی انتشار اور ذہنی تناؤ ہے۔ لاہورمیں میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے سیمینار میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض کی ایک بڑی وجہ معاشرے میں رابطوں کا فقدان بھی ہے۔ […]

کوئٹہ: مختلف واقعات میں5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ: مختلف واقعات میں5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری کی گلشن ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار راشد خان جان بحق ہوگیا ہے۔ اہلکار کی میت بولان میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ کوئٹہ کی سرکی روڈ پر شازیہ نامی خاتون نے زہریلی دوا پی […]

تھر: 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

تھر: 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

تھر میں 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 48 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او تھر پارکر ڈاکٹر مدن گورمانی کے مطابق چھاچھرو میں 5افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کو حیدر آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں48افراد […]