counter easy hit

پاک چین کار ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی

China car rally in Lahore to Islamabad

China car rally in Lahore to Islamabad

پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں چین سے شروع ہو کر پاکستان آنے والی کار ریلی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ ریلی 2روز بعد ملتان روانہ ہوگی، جہاں سے کراچی جائے گی۔

پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگاتے کار ریلی کے شرکاء ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ریلی ک شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں تھیں۔

کار ریلی کے ساتھ پولیس اور ریسکیو1122 کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ ٹریفک پولیس راستہ دکھانے میں لگی رہی، ریلی مقامی ہوٹل پہنچی تو استقبال کیلئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، ڈی سی او لاھور اور دیگر عمائدین منتظر تھے۔

نوجوانوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں ضلعی حکومت کی جانب سے عصرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website