counter easy hit

Army

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی۔ […]

بے لوث کارکردگی کے ذریعے پاک فوج کا وقار برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف

بے لوث کارکردگی کے ذریعے پاک فوج کا وقار برقرار رکھا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور اس کا وقار بےلوث کارکردگی کےذریعے برقرار رکھا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید […]

فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، آرمی چیف

فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی جب کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں […]

پاک فوج کے تحت لواری اسنو جیپ ریلی

پاک فوج کے تحت لواری اسنو جیپ ریلی

اپر دیر میں پاک فوج کے زیر اہتمام لواری اسنو جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ،ریلی کل لواری ٹنل میں اختتام پذیر ہوگی۔ اپر دیر سے لواری ٹنل تک پاک فوج کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں 50سے زائد جیپوں کے 70ڈرائیورز اور ملک بھر سے آئے سیاح حصہ لے رہے ہیں۔علاقے کے […]

آرمی چیف نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

آرمی چیف نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے نئے آرمی چیف کا پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مسترد کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ہم منصب جنرل بپن راوت کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر […]

بلوچستان میں ہر قیمت پرامن قائم کیا جائیگا، آرمی چیف

بلوچستان میں ہر قیمت پرامن قائم کیا جائیگا، آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے،بلوچستان میں ہر قیمت پرامن قائم کیا جائیگا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق خضدارمیں تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان کو پاکستان کا دل قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے […]

شام میں ترک فوج کا حملہ، القاعدہ کمانڈر اور داعش کے 18 شدت پسند ہلاک

شام میں ترک فوج کا حملہ، القاعدہ کمانڈر اور داعش کے 18 شدت پسند ہلاک

ترک فورسز نے شام کے سرحدی علاقے الباب میں حملہ کر کے داعش کے 18 چوٹی کے شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک حکام نے کہا ہے کہ ان کے حملوں میں القاعدہ کمانڈر خطاب القہتانی اور ابو عمر ترکستانی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ37 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ […]

پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی: بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ایک ضروری پیغام تھا، مستقبل میں ایسی کارروائیوں کے امکان کومستردنہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ روزبھارتی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کوایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا […]

تھائیلینڈ: آرمی چیف نے مارشل لا لگانے سے توبہ کر لی

تھائیلینڈ: آرمی چیف نے مارشل لا لگانے سے توبہ کر لی

تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی ہے، کہا عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے ۔ ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا […]

‘میزائل تجربے، سی پیک کی سیکیورٹی فوج کی اہم کارنامے’

‘میزائل تجربے، سی پیک کی سیکیورٹی فوج کی اہم کارنامے’

کراچی: پاک فوج اور بحریہ کی جانب سے مختلف میزائلز کے کامیاب تجربے، چائنا پاکستان اقتصادری راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات اور آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی بمباری سال 2016 میں پاکستانی افواج کی نمایاں کامیابیاں رہیں۔ سال نو کے موقع پر پاک فوج کے […]

جنرل راوت، تنازعہ ابھی ختم نہیں ہُوا

جنرل راوت، تنازعہ ابھی ختم نہیں ہُوا

جنوری 2017ء کو بھارتی افواج کی سربراہی سنبھالنے والے جنرل بپن راوت کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔  بھارت کے اندر کئی صحافتی، سیاسی، سماجی اور ریٹائرڈ اعلیٰ ملٹری حلقوں کی طرف سے اُن کی مخالفت میں دیے گئے بیانات کی وجہ سے جنرل راوت کی شخصیت متنازعہ حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ تجزیہ نگار، […]

آرمی چیف کا امن کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

آرمی چیف کا امن کیلئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے گفتگو میں خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغان ہم […]

چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

 اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ذبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجود کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں ملٹری حکام کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی […]

سوئٹزرلینڈ کی فوج میں دوران ڈیوٹی سیلفیاں لینے پر پابندی عائد

سوئٹزرلینڈ کی فوج میں دوران ڈیوٹی سیلفیاں لینے پر پابندی عائد

سوئٹزرلینڈ کی فوج کے سربراہ نے فوجی خواتین پر دوران ڈیوٹی سیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برن:  سوئٹزرلینڈ کی فوج سے تعلق رکھنے والی خوب صورت خواتین اہلکاروں کی “سیلفی” تصاویر کے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیل جانے کے بعد فوج کی قیادت نے دوران ملازمت اس نوعیت کی تصاویر […]

شامی فوج کی اسکول پر بمباری، 6 بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق

شامی فوج کی اسکول پر بمباری، 6 بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق

دمشق / انقرہ / استنبول / ریاض: شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں حکومتی فورسز کی فضائی اور توپخانوں سے اسکول پر شدید بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 40افراد جاں بحق ہوگئے۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری نامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقہ غوطہ شرقیہ کے ٹاؤن […]

پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

پاک فوج قومی سلامتی کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی گریژن کا دورہ کیا […]

پاکستان کے دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،آرمی چیف

پاکستان کے دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے، دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک دشمن عناصر کو مسترد کرچکے […]

سینیارٹی نظرانداز، لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت بھارتی فوج کے نئے سربراہ نامزد

سینیارٹی نظرانداز، لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت بھارتی فوج کے نئے سربراہ نامزد

نئی دلی: مودی حکومت نے فوج کے اعلیٰ عہدے پر تقرری کے لئے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت کو نیا آرمی چیف نامزد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے موجودہ سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ 31 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جن کی جگہ حکومت نے سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے […]

فوج میں تقر ر و تبادلے ۔ شور کیسا ؟

فوج میں تقر ر و تبادلے ۔ شور کیسا ؟

پاکستان کی سیاست میں سول ملٹری تعلقات کی اہمیت سے کبھی بھی انکار نہیں کیا گیا۔ بلکہ جمہوریت او ر سول حاکمیت کا دارو مدار ہی اس بات میں سمجھا جا تا ہے کہ سول ملٹری تعلقات کتنے اچھے ہیں۔ اگر اچھے ہیں تو سول حاکمیت چلتی ہے اور اگر بگڑ جائیں تو سول حاکمیت […]

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری شہید کردیے، مسئلہ پیار کی گولی سے حل ہوگا، یشونت سنہا

بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری شہید کردیے، مسئلہ پیار کی گولی سے حل ہوگا، یشونت سنہا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران اسلام آباد اور بارہ مولہ میں 22 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا، شہادتوں کیخلاف ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج کیا، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بندوق نہیں پیار کی گولی سے حل ہوگا۔ کشمیر میڈیا […]

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، بانی پاکستان کو خراج عقیدت

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، بانی پاکستان کو خراج عقیدت

 کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے […]

پاک فوج کے میجرعقبہ برطانیہ کی سینڈہرسٹ اکیڈمی کے پہلے پاکستانی انسٹرکٹر مقرر

پاک فوج کے میجرعقبہ برطانیہ کی سینڈہرسٹ اکیڈمی کے پہلے پاکستانی انسٹرکٹر مقرر

لندن: پاک فوج کے میجر عقبہ حمید ملک نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پہلا پاکستانی انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ میجر عقبہ کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ سے ہے، انہوں نے شہزادہ ولیم کے ساتھ 2007 میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ ہی سے گریجویشن مکمل کی تھی اور اپنی بہترین […]

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہرصورت ختم کریں گے، آرمی چیف

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہرصورت ختم کریں گے، آرمی چیف

پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہر صورت ختم کریں گے جب کہ قیام امن کے لیے پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق […]