counter easy hit

‘میزائل تجربے، سی پیک کی سیکیورٹی فوج کی اہم کارنامے’

کراچی: پاک فوج اور بحریہ کی جانب سے مختلف میزائلز کے کامیاب تجربے، چائنا پاکستان اقتصادری راہداری (سی پیک) کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات اور آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی بمباری سال 2016 میں پاکستانی افواج کی نمایاں کامیابیاں رہیں۔

سال نو کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق سال 2016 میں پاک فوج نے میزائل کا کامیاب تجربہ کے جدید ورژن اور رعد میزائل کے کامیاب تجربے کیے گئے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ بحریہ کی جانب سے اینٹی شپ میزائل ‘ضرب’ کا کامیاب تجربہ کیا گیا جبکہ بحیرہ عرب کے شمال میں پی این ایس اصلت سے اینٹی شپ میزائل کو کامیابی سے فائر کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سی پیک اور اس کی سیکیورٹی کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے انتظامات کیے گئے جو کہ 870 کلو میٹر طویل سڑک کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔

اس مقصد کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ گوادر اور اس کے اطراف میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس 88 قائم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود کے قریب موجودگی کا پتہ لگانا اور اسے داخل ہونے سے روکنا پاک بحریہ پیشہ وارانہ تیاری اور آپریشنل چوکسی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبر اور کہانی میں بڑا فرق ہوتا ہے جناب!

سال 2016 کے دوران مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں حصہ لینے کے لیے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کی غرض سے ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2016 میں پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ٹیٹو شو میں بہترین طیارے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website