تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا لگانے سے توبہ کرلی ہے، کہا عہد کرتے ہیں آئندہ ملک میں مارشل لا نہیں لگائیں گے ۔

Thailand: Army Chief to repent on infliction of Martial Law
ایک انٹرویو میں جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکے ہیں، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے، جب انتخابات ہوں تو سب اسےتسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سن 2014 میں حکومت کا تختہ الٹ کر فوج اقتدار میں آگئی تھی، فوج نے نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد ملک میں انتخابات کا وعدہ کر رکھا ہے۔








