counter easy hit

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، بانی پاکستان کو خراج عقیدت

Army chief visits mausoleum of Pakistan founder tribute to founder of Pakistan

Army chief visits mausoleum of Pakistan founder tribute to founder of Pakistan

 کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے دوران پھول رکھے اور فاتحہ خوانی سمیت بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مزار قائد پر حاضری کے بعد آرمی چیف کور ہیڈکوارٹر پہنچ گئے جہاں انہیں کراچی آپریشن اور سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک فوج کے سربراہ بننے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website