counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

لندن: جائیدادوں کی فروخت میں کمی

لندن: جائیدادوں کی فروخت میں کمی

لندن میں پرآسائش مہنگی ترین جائیدادوں کی فروخت گزشتہ ایک سال میں 86 فیصد تک کم ہوچکی ہے، جبکہ قیمت بھی 35 فیصد گھٹ چکی ہے۔ ماہرین نے اس رجحان کی وجہ اضافی ٹیکسوں اور نئے قوانین کو قرار دے دیا ہے ۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں نے لندن میں اضافی […]

ایران کی سرمایہ کاروں کو آئل اور گیس فیلڈ کی پیشکش

ایران کی سرمایہ کاروں کو آئل اور گیس فیلڈ کی پیشکش

ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد اپنے اہم فیصلے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو 50آئل اور گیس فیلڈ میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے۔ ادھر ایران کے نائب وزیر تیل عامر حسین زمانیہ نے تیل کی یومیہ پیداوار کو 32.5ملین سے 33ملین بیرل تک محدود کرنے کے اوپیک ممالک کے […]

لندن: پولیس کو آئندہ برس باڈی کیمرے دیئے جائیں گے

لندن: پولیس کو آئندہ برس باڈی کیمرے دیئے جائیں گے

لندن میں 22ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو آئندہ برس کے موسم گرما تک باڈی کیمرے دے دیے جائیں گے۔ ان آلات کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کئی برس سے جاری آزمائشوں اور جانچ کے بعد کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان باڈی کیمروں سے انہیں متاثرین کو انصاف کی جلد فراہمی […]

یونیورسٹی کا قیام پاک بحرین دوستی کی علامت ہو گا

یونیورسٹی کا قیام پاک بحرین دوستی کی علامت ہو گا

بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے پاکستان کے عوام کو ایک خصوصی تحفہ اور پاکستان بحرین دوستی کی ایک روشن علامت ہوگی- اس سلسلے میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ اور پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے شاہی دیوان کے […]

موصل: عراقی افواج و پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری

موصل: عراقی افواج و پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری

عراق کے شہر موصل میں عراقی افواج اور پولیس کا داعش کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ داعش کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ ادھر امریکا نے موصل میں عراقی فورسز کی پہلے دن کی کارروائیوں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ موصل کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ […]

امریکی خاتون کا ٹریڈ مِل پر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

امریکی خاتون کا ٹریڈ مِل پر دوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

یوں تو کئی خواتین خود کو فٹ رکھنے کے لئے مختلف جتن کرتی نظر آتی ہیں ،تاہم امریکا میں خود کو فٹ رکھنے کی شوقین خاتون نے ورزش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ ہی بنا ڈالا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت خاتون نے ورزش کرنے کی مشین ٹریڈ مل پر12گھنٹے تک دوڑکر نیا عالمی ریکارڈ […]

’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں فواد کے بعد عمران بھی شامل

’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں فواد کے بعد عمران بھی شامل

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ جس میں میں ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں میں پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد عمران عباس بھی کام کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے حال ہی میں جاری کیے جانیوالے گانے ’’دی بریک […]

بھارتی اداکار اور فلمساز ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف بول پڑے

بھارتی اداکار اور فلمساز ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی نمائش پر پابندی کے خلاف بول پڑے

ممبئی: بھارت میں جہاں ہندو انتہا پسند اور سینما مالکان فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی نمائش کے خلاف ہیں وہیں بالی ووڈ اداکار اور فلمساز اسی شدت سے اس کی ریلیز کی حمایت کررہے ہیں۔ بھارتی فلمیں دیکھنے والے کروڑوں افراد معروف فلمساز کرن جوہر کی’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ کا بڑی بے […]

چین نے جیش محمد، لشکر طیبہ کا ذکر برکس اعلامیے میں رکوا دیا

چین نے جیش محمد، لشکر طیبہ کا ذکر برکس اعلامیے میں رکوا دیا

نئی دہلی: کالعدم جیش محمد اور لشکر طیبہ کیخلاف کارروائیوں کا مطالبہ شامل کرنے کی کوشش میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برکس اعلامیہ میں بھارت کے مرکزی مذاکرات کار امر سنہا نے اس ناکامی کو یہ کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی کہ ان کے خیال میں ان تنظیموں سے […]

روس نے دشمن ڈرون کو ہوا میں ’فرائی‘ کرنے والا سسٹم بنالیا

روس نے دشمن ڈرون کو ہوا میں ’فرائی‘ کرنے والا سسٹم بنالیا

ماسکو: روسی انجینیئروں نے مائیکروویو لہریں خارج کرنے والا ایک سسٹم بنایا ہے جو دشمن ڈرون کو ہوا میں ہی جلا کر بھسم کرسکتا ہے۔ روس کی کمپنی یونائیٹڈ مینوفیکچرنگ کارپوریشن (یوآئی ایم سی) کے تیار کردہ اس ہتھیار کو اسے’’کراشوکا 4‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اسے پہلی مرتبہ روس میں مقامی ہتھیاروں کی خفیہ نمائش […]

عراقی حکومت کا موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئے فیصلہ کن آپریشن

عراقی حکومت کا موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کیلئے فیصلہ کن آپریشن

بغداد: عراق کی فوج نے موصل شہر سے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے فیصلہ کن آپریشن شروع کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل کو داعش سے  چھڑانے کے لئے فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا […]

سی پیک ہمارے عظیم دوست چین کا قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف

سی پیک ہمارے عظیم دوست چین کا قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کےلیے عظیم تحفہ ہے جب کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہم کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنروانگ ہیشان کی قیادت میں اعلیٰ […]

برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم سے 25 قیدی ہلاک

برازیل کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم سے 25 قیدی ہلاک

برازیلیا: برازیل کی شمالی ریاست رورائما کی جیل میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 25 قیدی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی شمالی ریاست رورائما کے علاقے بوا وسٹا کی جیل میں قیدیوں کی ملاقات کے اوقات کار میں ایک گروہ دوسرے گروہ کے کیمپ میں گھس گیا […]

کیلیفورنیا میں خاتون کا مکان چوری

کیلیفورنیا میں خاتون کا مکان چوری

گلوکارہ میلنڈا کرکٹن مغربی سیکریمینٹو کی رہائشی ہیں اور ان کے گھر کی مالیت پاکستانی 50 لاکھ روپے کے برابر تھی کیلیفورنیا : امریکہ میں راتوں رات ایک خاتون کا گھر چوری ہوگیا جس کی مالیت پاکستانی 50 لاکھ روپے تھی ۔ کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون میلنڈا کرکٹن ایک گلوکارہ ہیں اور ان کا گھر […]

یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں استحکام

یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں استحکام

یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کی وجہ امریکی محکمہ زراعت کی حالیہ رپورٹ ہے ہیمبرگ : یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کی وجہ امریکی محکمہ زراعت کی حالیہ رپورٹ ہے ۔ مارکیٹ میں سویابین آئل کے دسمبر کیلئے سودوں میں 1.3فیصد اضافہ ہوا […]

روٹھے لوگوں کو منانے کاگر میرے پاس ہے :رانی مکھرجی

روٹھے لوگوں کو منانے کاگر میرے پاس ہے :رانی مکھرجی

میری کئی باتیں مداحوں کو کڑوی لگتی ہیں مگر میں وہی کہتی ہوں جو سچ ہوتا ہے :بالی ووڈ اداکارہ ممبئی : رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ مجھ سے بہت سے لوگ ناراض ہیں لیکن روٹھے لوگوں کومنانے کا ’’گر‘‘میرے پاس ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں جانتی ہوں کہ بے […]

زیادہ ٹی وی دیکھنا، نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھنے لگے

زیادہ ٹی وی دیکھنا، نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھنے لگے

ضرورت سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والے نوجوان منفی اور جارحانہ رویوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں واشنگٹن : حد سے زیادہ ٹی وی دیکھنے سے نوجوانوں میں منفی جذبات پروان چڑھ سکتے ہیں ۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات ایک امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں کہی گئی ہے ۔ اس […]

بھارت نے رواں سال 90 سے زائد بار ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کیں: دفتر خارجہ

بھارت نے رواں سال 90 سے زائد بار ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کیں: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری […]

ایکشن تھرلر فلم ’ جان وِک؛ چیپٹر2 ‘ کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

ایکشن تھرلر فلم ’ جان وِک؛ چیپٹر2 ‘ کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم’جان وِک؛چیپٹر2 ‘کا پہلا مکمل ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے۔ چیڈ اسٹیلسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم2015کی ایکشن فلم ‘جان وِک ‘کا سیکوئل ہے ،جس کی کہانی نشانے بازی کے ماہرایک ایسے اسنائپر کے گِرد گھوم رہی ہے ،جو […]

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

دنیابھرسےآئےحاجیوں کی واپسی مکمل ہونےاور قمری سال کے آغازکی مناسبت سے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب آج نمازفجر کے بعد ہوئی۔ نئے ہجری سال کے حوالے سے غسل کعبہ کی تقریب آج ہو ئی، کعبہ کے غلاف میں کشیدہ کاری کی مزید 4 نئی پٹیوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ خادم […]

رگبی ٹیم کا15 سوکلو اسکرم مشین کا10 میٹر تک دھکا،عالمی ریکارڈ

رگبی ٹیم کا15 سوکلو اسکرم مشین کا10 میٹر تک دھکا،عالمی ریکارڈ

اطالوی رگبی ٹیم نے پندرہ سوکلو وزنی اسکرم مشین کو دس میٹر تک دھکا لگا کرگنیز ریکارڈ قائم کردیا ۔ اٹلی میں ہونے والے ایک شو کے دوران رگبی کے کھلاڑیوں نے چار افراد سے لدی پندرہ سو کلو وزنی اسکرم مشین کو 14اعشاریہ10سیکنڈمیں دس میٹر تک دھکا لگایا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ […]

انڈونیشیا:پل ٹوٹ گیا، 8 افراد ہلاک،34 زخمی

انڈونیشیا:پل ٹوٹ گیا، 8 افراد ہلاک،34 زخمی

انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا، ملبے تلے دب کر 8 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بالی کے نزدیک دو جزیروں کو آپس میں ملانے والے پل پر اس وقت پیش آیا جب شہری ایک تقریب کیلئے پل کو پار کر رہے تھے ۔ […]