counter easy hit

روس نے دشمن ڈرون کو ہوا میں ’فرائی‘ کرنے والا سسٹم بنالیا

Russia said the drone was "fried" to the system made

Russia said the drone was “fried” to the system made

ماسکو: روسی انجینیئروں نے مائیکروویو لہریں خارج کرنے والا ایک سسٹم بنایا ہے جو دشمن ڈرون کو ہوا میں ہی جلا کر بھسم کرسکتا ہے۔

روس کی کمپنی یونائیٹڈ مینوفیکچرنگ کارپوریشن (یوآئی ایم سی) کے تیار کردہ اس ہتھیار کو اسے’’کراشوکا 4‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اسے پہلی مرتبہ روس میں مقامی ہتھیاروں کی خفیہ نمائش میںپیش کیا گیا ہے۔  ’’کراشوکا 4‘‘ ایک کلومیٹر کی دوری سے دشمن ڈرون کو نشانہ بناسکتا ہے ۔ اسے ’ موت کی شعاع‘ کا نام بھی دیا گیا ہے کیونکہ ڈرون اور بغیر پائلٹ کے طیاروں کے مواصلاتی اور ریڈیو نظاموں کو تباہ کرکے ان پر کنٹرول ختم کردیتا ہے، جس کے بعد اس کا شکار ڈرون نیچے گرجاتا ہے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق اسے کئی بار آزمایا جاچکا ہے۔ ایسا ہتھیار پوری دنیا میں موجود نہیں اور ایسے ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کہلاتےہیں۔ یہ بلند توانائی والی لہریں خارج کرتے ہیں اور طیارے یا ڈرون کے آلات کو ناکارہ کرسکتا ہے۔

Russia said the drone was "fried" to the system made

Russia said the drone was “fried” to the system made

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ الیکٹرومیگنیٹک آلہ صرف ایک کلومیٹر دوری تک مار کرسکتا ہے، اگر اس کی نشانہ بنانے کی حد کو بڑھایا جائے تو اس سے ان طیاروں کو بھی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے جن کی ریڈار نشاندہی نہیں کرسکتا ۔ یہ سسٹم ڈرون کا رخ کرکے فائر کیا جاتا ہے اور یہ برقی مقناطیسی شعاعیں پھینک کر اسے تباہ کرسکتا ہے۔ ایسی شعاعیں ایک رفلیکٹر اینٹینا کے ذریعے فائر کی جاتی ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website