counter easy hit

سی پیک ہمارے عظیم دوست چین کا قوم کیلئے عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف

The pack is a great gift to the people of our great friend of China Sharif

The pack is a great gift to the people of our great friend of China Sharif

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانی عوام کےلیے عظیم تحفہ ہے جب کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہم کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے صوبے ننگشیا کے نائب گورنروانگ ہیشان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور چینی صوبے ننگشیا کے مابین زراعت، صنعت، تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے عظیم دوست چین کا پاکستانیعوام کےلیے عظیم تحفہ ہے اور چین کے صدر کا ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ کا ویژن ایشیا میں امن،ترقی اور خوشحالی کا ویژن ہے جس سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلیےٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پنجاب حکومت صوبے میں انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنارہی ہے جب کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے لیے فنڈنگ چینی حکومت نے فراہمکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website