counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے

پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے

پاناما سٹی: وسطی امریکی ملک پاناما نے تائیوان سے اپنے دیرینہ سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے۔ پاناما حکومت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ’صرف ایک چین‘ کو تسلیم کرتی ہے اور تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیتی ہے۔ دوسری جانب تائیوان نے پاناما کے اس فیصلے پر […]

جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں

جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں

 اسلام آباد: جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل ہی وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اورجوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو پاناما جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) […]

داعش کی جانب سے رمضان میں مزید عالمگیر حملوں کی دھمکی

داعش کی جانب سے رمضان میں مزید عالمگیر حملوں کی دھمکی

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ماہِ رمضان کا تقدس بالائے طاق رکھتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ مغرب (یورپ)، روس، مشرق وسطی اور ایشیا میں مزید حملے کرے گی جبکہ حالیہ رمضان المبارک میں وہ پہلے ہی مختلف دہشت گرد حملے کرچکی ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر داعش کے […]

بھارت میں ہندو ملازم کا روزے دار مسلم خاتون پر دفتر میں تشدد

بھارت میں ہندو ملازم کا روزے دار مسلم خاتون پر دفتر میں تشدد

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندو ملازم نے اپنی ساتھی ملازم مسلم خاتون کو روزے میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا پر چلنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو خاتون کو زور دار لات مارتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے ضلع سندھونر کے […]

بنگلادیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک

بنگلادیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک

بنگلادیش کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 46 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جنوب مشرقی علاقے میں کل سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں 46 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایمرجنسی حکام […]

میونخ کے سب وے میں فائرنگ،متعددافرادزخمی

میونخ کے سب وے میں فائرنگ،متعددافرادزخمی

جرمن شہرمیونخ کےنواح میں سب وےپرفائرنگ کے نتیجےمیں متعددافرادزخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سب وےفائرنگ واقعےمیں زخمی ہونے والوں میں خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا ممکنہ طور پر دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔جرمن پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ سب وےپرپولیس آپریشن کےدوران […]

ایران کا عرب ممالک سے بحران ختم کرنے پر زور

ایران کا عرب ممالک سے بحران ختم کرنے پر زور

ایران کے وزیرخارجہ نے عرب ممالک پر قطر سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غاسیمی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ‘ان ممالک کو اپنے اختلافات مذاکرات کی میز پر اچھے انداز میں حل کرنے چاہیے’۔خیال رہے کہ عرب ممالک کے […]

عامرخان کو اپنی کون سی فلم زیادہ پسند ہے؟

عامرخان کو اپنی کون سی فلم زیادہ پسند ہے؟

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلمیں تو کروڑوں لوگوں کو پسند ہوتی ہیں، تاہم انہیں اپنی کون سی فلم زیادہ پسند ہے، یہ وہ سوال ہے جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ عامر خان کی گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ کی کامیابیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے […]

راجستھان ،گائے لے جانے والے 5 ٹرکوں کو آگ لگادی گئی

راجستھان ،گائے لے جانے والے 5 ٹرکوں کو آگ لگادی گئی

بھارت میں گاؤ رکشکوں کی بے لگام دہشت گردی جاری ہے، راجستھان ہائی وے پر مکمل دستاویزات کے باوجود گائے لے جانے والے 5ٹرکوں کو روک کر آگ لگادی ۔ راجستھان کی ہائی وے پر 5ٹرکوں کو گاؤ رکشکوں نے روکا اور جانوروں کی اسمگلنگ کا الزام لگا کرتمام ٹرکوں میں آگ لگادی۔ٹرک سواروں کے […]

جرمنی:61 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں پھرتی سے چڑھنے کا مقابلہ

جرمنی:61 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں پھرتی سے چڑھنے کا مقابلہ

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سیڑھیاں چڑھنے کی چھٹی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔شہرکی 61منزلہ عظیم الشان عمارت کی سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کے لیے سینکڑوں نوجوان، خواتین و مرد،بڑی عمر کے افراد اورپیشہ ورایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاء اپنی […]

شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد نواز شریف اسلام آباد کے لیے روانہ

شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد نواز شریف اسلام آباد کے لیے روانہ

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد جدہ سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہو گئے۔وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ […]

روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج، ایک ہزارافراد گرفتار

روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج، ایک ہزارافراد گرفتار

روسی حکومت نے کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے والے اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی سمیت ایک ہزار کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ روس میں رواں سال مارچ میں بھی کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا جس کے بعد اب ایک مرتبہ پھر عوام کی بڑی تعداد حکومتی کرپشن کے خلاف […]

بیونسے جڑواں بچوں کے لیے گھر کو ہسپتال بنائیں گی

بیونسے جڑواں بچوں کے لیے گھر کو ہسپتال بنائیں گی

امریکی گلوکارہ بیونسے نے جڑواں بچوں کو گھر میں ہی جنم دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد گھر کو چھوٹے ہسپتال میں تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بیونسے اس وقت امید سے ہیں، اور ڈاکٹروں نے انہیں جڑواں بچوں کی نوید سنائی ہے۔گلوکارہ نے اس سے پہلے بھی […]

سرفراز نے عمران خان کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

سرفراز نے عمران خان کا 25 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک نیا ریارڈ بھی بنا دیا۔سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز پر سات وکٹوں سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کو محمد عامر کے […]

فرانس پاکستان ایسوسی ایشن سارسل کی طرف سے افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی بھرپور شرکت۔ افطار ڈنر میں فرانسیسی امیدوار قومی اسمبلی فرانسوا پوپونی نے بھی شرکت کی اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

فرانس پاکستان ایسوسی ایشن سارسل کی طرف سے افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی بھرپور شرکت۔ افطار ڈنر میں فرانسیسی امیدوار قومی اسمبلی فرانسوا پوپونی نے بھی شرکت کی اور تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

پیرس (یس اردو نیوز، فوٹو: علی اشفاق) دیار غیر میں رمضان المبارک میں پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے افطار پارٹیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف مساجد اور ریستورانوں میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز پیرس کے نواحی شہر سارسل میں فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کی طرف سے گرینڈ افطار ڈنر […]

روزانہ 3 کلو مرچیں کھانے والا بھارتی شخص

روزانہ 3 کلو مرچیں کھانے والا بھارتی شخص

لال ہو یا ہری یا پھر کالی، بھارت کا پیارے موہن روزانہ 3کلو مرچیں کھا جاتا ہے اور سب کے سامنے خوب تماشا لگاتا ہے۔پیارے موہن کا کہنا ہے کہ اتنی مرچیں کھانے کے باوجود اسے کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں ہوا اور نہ اس کی صحت پر کوئی اثر پڑا ہے ۔کچھ لوگ اتنے […]

نوازشریف اور اشرف غنی کی آستانہ ملاقات کا اعلامیہ جاری

نوازشریف اور اشرف غنی کی آستانہ ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کی آستانہ میں ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مخصوص کارروائیوں کے لیے پاک افغان تعاون یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاک افغان سربراہان میں یہ بھی طے پایا گیا کہ مخصوص […]

آٹھ سال صدر رہے، اوباما کے کپڑے نہیں بدلے

آٹھ سال صدر رہے، اوباما کے کپڑے نہیں بدلے

مسٹر اوباما کا راز مسز اوباما نے فاش کردیا، انہوں نے 8برس تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے، وقت بدلا، ملاقات کے لیے آنے والے مہمان بدلے، نہیں بدلے تو اوباما کے کپڑے نہیں بدلے۔ آٹھ سال تک ایک ہی سفید اور سیاہ لباس اور جوتے پہن کر آنے والوں کو خوش آمدید کہتے […]

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا، بنگلادیش سیمی فائنل میں

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا، بنگلادیش سیمی فائنل میں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دسویں اور گروپ اے کے آخری میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، جس کے بعد اس گروپ سے بنگلا دیش سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ برمنگھم کے ایجیسٹن کرکٹ گرائونڈ پر […]

شہزادی ڈیانا نے اپنی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی

شہزادی ڈیانا نے اپنی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی

برطانوی شہزادی ڈیانا نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کی پوری کہانی آڈیو کیسیٹوں میں ریکارڈ کی تھی، برطانوی صحافی نے ڈیانا کے بیانات کے متن شائع کردیئے۔ شہزادی ڈیانا کی سوانح عمری لکھنے والے برطانوی مصنف اینڈریو مارٹن نے کتاب کے نئے ایڈیشن میں ڈیانا کے آڈیو بیانات شائع کیے ہیں۔برطانوی مصنف کے مطابق شہزادی […]

فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی گاڑی جھیل میں جاگری

فلم ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی گاڑی جھیل میں جاگری

بالی وڈ فلم ’’دنگل‘‘ میں گیتا پھوگاٹ کی کم عمری کا کردار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث جھیل میں جا گری جب کہ واقعے میں اداکارہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ اداکارہ زائرہ وسیم ڈرائیور کے ہمراہ تقریب سے واپسی گھرجارہی تھیں کہ تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابو […]

ریاض: امریکی سفارتخانے کا دہشتگرد حملوں کے خدشے کا اظہار

ریاض: امریکی سفارتخانے کا دہشتگرد حملوں کے خدشے کا اظہار

سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے نے آئندہ دنوں کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ریاض میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں کو ممکنہ دہشت گردحملوں کے خدشات کے باعث انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی سفارتخانے کے بیان میں مزید […]