counter easy hit

پاناما نے تائیوان سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے

پاناما سٹی: وسطی امریکی ملک پاناما نے تائیوان سے اپنے دیرینہ سفارتی تعلقات منقطع کرکے چین سے استوار کرلیے۔

Panama had established diplomatic relations with China and after disconnect Taiwan

Panama had established diplomatic relations with China and after disconnect Taiwan

پاناما حکومت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ’صرف ایک چین‘ کو تسلیم کرتی ہے اور تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیتی ہے۔ دوسری جانب تائیوان نے پاناما کے اس فیصلے پر افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے پاناما پر ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ چینی حکومت تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتی ہے اور تائیوان کو تسلیم کرنے والے کسی بھی ملک سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کرتی۔ اسی لیے چند ممالک کے ہی چین کی بجائے تائیوان سے تعلقات قائم ہیں۔ پاناما نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم چینی کمپنیاں پاناما میں متعدد بندرگاہیں تعمیر کررہی ہیں، جس کے باعث قرینِ قیاس یہی ہے کہ معاشی فوائد اس فیصلے کا سبب ہوسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website