
راجستھان کی ہائی وے پر 5ٹرکوں کو گاؤ رکشکوں نے روکا اور جانوروں کی اسمگلنگ کا الزام لگا کرتمام ٹرکوں میں آگ لگادی۔ٹرک سواروں کے پاس جانور ایک ریاست سے دوسری ریاست لے جانے کی تمام دستاویزات بھی تھیں۔انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کر کے ہائی وے بھی تین گھنٹے تک بند رکھی۔








