counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

بی جے پی نے پاک بھارت ہوم سیریز کا امکان مسترد کر دیا

بی جے پی نے پاک بھارت ہوم سیریز کا امکان مسترد کر دیا

بھارتی رہنما امیت شاہ نے پاکستان بھارت کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ ہونے کے باوجود ہوم سیریز کے امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان انٹرنیشنل سیریز کھیلتے رہیں گے لیکن نہ بھارت پاکستان جا کر کھیلے گا اور نہ […]

البغدادی کے مبینہ ٹھکانے کی تصویر جاری

البغدادی کے مبینہ ٹھکانے کی تصویر جاری

روس نے البغدادی کے مبینہ ٹھکانے کی تصویر جاری کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے شام کے شہر الرقہ میں 28 مئی کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنائے گئے اس مقام کی فضائی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے وہاں داعش کا سربراہ ابو […]

گرینفل ٹاور کے 58لاپتا افراد کو مردہ تصور کیا جائے، برطانوی پولیس

گرینفل ٹاور کے 58لاپتا افراد کو مردہ تصور کیا جائے، برطانوی پولیس

برطانوی پولیس کے مطابق گرینفل ٹاور کے 58لاپتا افراد کو اب مردہ تصور کیا جائے گا، ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ گرینفل ٹاور میں آگ لگنے والی رات سے 58افراد لاپتا ہیں جنہیں اب مردہ ہی تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا […]

لندن آتشزدگی، تھریسا مے کے خلاف ’قاتل‘ کے نعرے لگ گئے

لندن آتشزدگی، تھریسا مے کے خلاف ’قاتل‘ کے نعرے لگ گئے

 لندن: برطانوی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی اور 70 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ لندن میں وزیراعظم تھریسا مے ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کےلیے پہنچیں تو درجنوں مشتعل افراد نے مقامی سرکاری کونسل دفتر پر دھاوا […]

حریت رہنما یاسین ملک گرفتار

حریت رہنما یاسین ملک گرفتار

احتجاجی مظاہرے میں شرکت سے روکنے کیلئے قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک آج سری نگر مین بھارتی فورسزکے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی شہادت پر احتجاج کی سربراہی کرنے والے تھے جس سے روکنے […]

کابل میں مسجد کے باہر دھماکا، 6 افراد جاں بحق

کابل میں مسجد کے باہر دھماکا، 6 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد کے باہر دھماکے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کےمطابق دھماکا کابل کےمغربی علاقے دشت برچی میں واقع الزہرا مسجد کے باہر نماز مغرب کے بعد ہوا۔ دھماکےمیں 6 افراد جاں بحق اور10 سے زائد زخمی ہوئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کےمطابق دھماکا خودکش تھا۔ Post […]

دولہا کے گٹکا چبانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

دولہا کے گٹکا چبانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

دونوں خاندان رات بھر دلہن کو سمجھاتے اور دباؤ ڈالتے رہے ، حتیٰ کہ پولیس کو بھی شکایت کی گئی لیکن دلہن نہ مانی۔ نئی دہلی : گٹکا چباتے دولہا پر نظر پڑتے ہی دلہن نے شادی کے منڈپ سے قدم موڑ لیے اور شادی سے انکار کر دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ واقعہ […]

شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں پاک بھارت پرچم لہرا دیئے گئے

شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں پاک بھارت پرچم لہرا دیئے گئے

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ کوارٹرز میں پاک بھارت پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔ ایس سی او ہیڈ کوارٹرز بیجنگ میں پاک بھارت پرچموں کو لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا میں سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون رشید الیموف نے خصوصی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ایس سی او […]

یمن کیساتھ سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، گارڈ ہلاک

یمن کیساتھ سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، گارڈ ہلاک

یمن کے ساتھ لگنے والی سعودی سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سعودی سرحدی گارڈ ہلاک ہوگیا۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق واقعہ جنوبی مغربی علاقے جازان میں سرحدی گشت کے دوران پیش آیا۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران اس نوعیب کایہ دوسراواقعہ ہے۔ […]

افریقی ملک لیسوتھو میں حلف برداری کے چند گھنٹے بعد وزیراعظم کی بیوی قتل

افریقی ملک لیسوتھو میں حلف برداری کے چند گھنٹے بعد وزیراعظم کی بیوی قتل

 ماسیرو: افریقی ملک لیسوتھو کے نومنتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی حلف برداری کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک لیسوتھو کے نومنتخب وزیراعظم ٹام ثابانی کی 58 سالہ اہلیہ لیپولیلو ثابانی اپنی دوست کے ہمراہ گھر واپس جارہی تھیں کہ دارالحکومت ماسیرو کے […]

سعودی اتحاد کا مقصد کیا ہے، کیسے کام کرے گا ؟ خورشید شاہ

سعودی اتحاد کا مقصد کیا ہے، کیسے کام کرے گا ؟ خورشید شاہ

قومی اسمبلی اجلاس ميں خورشید شاہ خوب گرجے بھی اوربرسے بھی، کہا بتایاجائے سعودی اتحاد کا مقصد کیا ہے، کیسے کام کرے گا ؟ اپوزیشن لیڈرنے اجلاس میں سوالوں کی بوچھاڑ کرتے ہو ئے کہاراحیل شریف کو کن شرائط پر این او سی ملا ،وزيراعظم ایوان کو اتحاد کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے یہ شرط […]

اقوام متحدہ خلیجی ممالک سے فضائی حدود کا معاملہ حل کرائے،قطر

اقوام متحدہ خلیجی ممالک سے فضائی حدود کا معاملہ حل کرائے،قطر

قطر نے زمینی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیجی ممالک سے اس کی فضائی حدود کا معاملہ حل کرایا جائے ۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور دیگر […]

خلیجی بحران کا حل، ترک صدر چند دنوں میں ٹرمپ سے ملاقات کریں

خلیجی بحران کا حل، ترک صدر چند دنوں میں ٹرمپ سے ملاقات کریں

خلیجی بحران کے حل کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس بات کا اعلان ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کیا ، انکا کہنا ہے کہ مجوزہ اوردوان ٹرمپ ملاقات میں قطر بحران پر غور کیا جائیگا، ساتھ ہی شامی مسئلہ […]

پاکستان نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے ،انگلش کپتان

پاکستان نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے ،انگلش کپتان

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے اگر پاکستان کا دن اچھا ہو تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے ،سیمی فائنل کےلئے ہم بھرپور محنت کررہے ہیں۔ کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انگلش کپتان مورگن کا کہناتھاکہ فائنل الیون صبح کنڈیشن دیکھ کر ہی طے […]

جیٹ اسکی کے ذریعے پانی پر الٹی قلابازیاں کھانے کا ماہر نوجوان

جیٹ اسکی کے ذریعے پانی پر الٹی قلابازیاں کھانے کا ماہر نوجوان

جیٹ اسکی کے ذریعے پانی کے دوش پر الٹی قلابازیاں کھانے کے ماہر امریکی نوجوان نے اپنے کرتب سے لوگوں کی عقل دنگ کردی۔ سڑکوں پر کار بھگاتے یااونچے نیچے راستوں پر بائیک دوڑاتے تو آپ نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہوگا لیکن اب پانی کے دوش پر کرتب دکھاتے اس نوجوان کو بھی […]

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، کوہلی بیٹنگ، ہیزل ووڈ بالنگ میں نمبر ون

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، کوہلی بیٹنگ، ہیزل ووڈ بالنگ میں نمبر ون

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ اور آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے بالنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے پہلے ویرات کوہلی ساؤتھ افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز سے 22 اور آسٹریلوی بلے […]

ایران کا سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام

ایران کا سعودی عرب پر دہشتگردی کا الزام

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک بار پھر سعودی عرب پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔ اوسلو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مبینہ طور پر ایران کے مشرقی صوبے بلوچستان میں دہشتگرد گروپوں […]

عراق : پناہ گزین کیمپ میں زہرخورانی، خاتون اور بچہ ہلاک

عراق : پناہ گزین کیمپ میں زہرخورانی، خاتون اور بچہ ہلاک

عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب پناہ گزین کیمپ میں زہرخورانی پھیلنے کے باعث خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق زہر خورانی کا واقعہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب حسن شام پناہ گزین کیمپ میںپیش آیا، ابتدائی طور پر 750 سے زائد افراد زہر خورانی […]

نریندر مودی کا نام گنیز بک میں درج ہونے کے قریب

نریندر مودی کا نام گنیز بک میں درج ہونے کے قریب

دنیا میں بہت سے لوگ اپنی منفرد صلاحیتوں کی بنا پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کراتے ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کچھ الگ وجہ پر ہی اس فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ 2 برس سے کوئی بھی پریس کانفرنس کرنے میں ناکام رہے […]

امریکا میں بنگلا دیش کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا

امریکا میں بنگلا دیش کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا گیا

نیویارک بنگلا دیش کے اعلیٰ سفارت کار کو ملازم سے جبری مشقت لینے کے الزام میں گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں بنگلادیش کے نائب قونصل جنرل محمد شاہد الاسلام پر دھونس، دھمکی سے اپنے ملازم سے بلامعاوضہ کام کروانے اور مزدور کو امریکا اسمگل کرنے کے الزامات عائد […]

والد کیساتھ کام کرتے ہوئے وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا: ایوانیکا ٹرمپ

والد کیساتھ کام کرتے ہوئے وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا: ایوانیکا ٹرمپ

امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں، کہتی ہیں والد کےساتھ کام کرتے ہوئے انہیں واشنگٹن میں وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واشنگٹن: امریکی ٹی وی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے ایوانیکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں […]

امریکی ریاستوں نے ٹرمپ پر کرپشن کا مقدمہ کردیا

امریکی ریاستوں نے ٹرمپ پر کرپشن کا مقدمہ کردیا

 واشنگٹن: امریکا کی دو ریاستوں نے وفاقی عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرلز نے صدر ٹرمپ پر آئین کی ’’غیرمعمولی خلاف ورزیوں‘‘ اور امریکی سیاسی نظام کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ میری […]