counter easy hit

بھارت میں ہندو ملازم کا روزے دار مسلم خاتون پر دفتر میں تشدد

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندو ملازم نے اپنی ساتھی ملازم مسلم خاتون کو روزے میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

Violence in the office of the Muslim fasting Hindus employed in India

Violence in the office of the Muslim fasting Hindus employed in India

بھارتی میڈیا پر چلنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو خاتون کو زور دار لات مارتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے ضلع سندھونر کے میونسپل دفتر میں پیش آیا اور اسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ پولیس کے مطابق نسرین نامی خاتون نے واقعے کی شکایت درج کرائی جس میں خاتون نے بتایا کہ جب یہ واقعہ ہوا وہ اس وقت روزے کی حالت سے تھی۔ میونسپل حکام نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا اور اس میں ملوث شخص کا نام شراناپا ہے جو ادارے میں عارضی ملازم ہے جب کہ نسرین مستقل ملازم ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت کے بعد شرناپا کو گرفتار کرلیا جب کہ میونسپل حکام نے اسے ملازمت سے بھی برطرف کردیا۔ میونسپل حکام کا کہنا تھا کہ جس روز واقعہ ہوا اس دن دفتر میں چھٹی تھی تاہم کچھ ضروری کام کی بنا پر دونوں ملازمین کو بلایا گیا تھا اس لیے واقعے سے متعلق متاثرہ خاتون ہی وضاحت کرسکتی ہیں۔

پولیس کے مطابق نسرین نے بتایا کہ وہ دفتر میں کام کی وجہ سے دیر تک موجود تھی کہ اس دوران اس کے اور شرناپا کے درمیان معمولی بحث ہوئی اور شرناپا نے اسے زور دار لات دے ماری اور اس بات کا بھی لحاظ نہیں کیا کہ وہ روزے کی حالت سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ شرناپا کی جانب سے ساتھی ملازم پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website