counter easy hit

جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں

 اسلام آباد: جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل ہی وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اورجوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

Sides of the Judicial Academy banners in support of the Prime Minister

Sides of the Judicial Academy banners in support of the Prime Minister

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو پاناما جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنما فعال ہوگئے ہیں، اسلام آباد کے ریڈ زون اورخاص طورپروفاقی جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف وزیراعظم نوازشریف کی حمایت میں بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔ بینرزمیں وزیراعظم نوازشریف کے علاوہ مریم نوازاورشہباز شریف کی تصاویربھی ہیں جب کہ ان پر’’قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘ درج ہے۔

دوسری جانب سی ڈی اے نے جوڈیشل اکیڈمی کی مرکزی اوراطراف کی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی انتہائی تیزی سے مکمل کرلیا ہے اورمرمتی کام کا جائزہ خصوصی طورپرحنیف عباسی اور میئر اسلام آباد انصرعزیز نے لیا۔ واضح رہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے جمعرات کو وزیر اعظم کو طلب کررکھا ہے جب کہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 5 مرتبہ اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز 2 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website