counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

قسم کھا کر کہتا ہوں مہاجروں کو ان کے حقوق دلا کر رہوں گا، الطاف حسین

قسم کھا کر کہتا ہوں مہاجروں کو ان کے حقوق دلا کر رہوں گا، الطاف حسین

لندن : متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مہاجروں کو ان کے جائز حقوق اور مقام دلانے کی جدوجہد اپنی آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔ ایم کیو ایم کے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اراکین […]

پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال، شہباز شریف کی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

پنجاب میں ممکنہ سیلابی صورتحال، شہباز شریف کی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

لندن : لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ اور مختلف ڈویژنوں میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات سے پیشگی معلومات لے کر انتظامات کئے جائیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات مکمل رکھے […]

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

سری نگر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 68 برس گزرگئے لیکن آج بھی وہاں کے بچے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔ 19 جولائی 1947 کو […]

معاہدے کے باوجود امریکا کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، خامنہ ای

معاہدے کے باوجود امریکا کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، خامنہ ای

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدے کے باوجود امریکا کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں سے صرف ایٹمی معاملات پر مذاکرات ہوئے ہیں۔ […]

عید الفطر پر بھی کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج

عید الفطر پر بھی کشمیری عوام بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج

سرینگر : سرینگر میں حریت رہنماء سید علی گیلانی کی نظر بندی کیخلاف کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران سرینگر کی فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں کی نظر بندی ختم […]

بھارت عید پر بھی جارحیت سے باز نہ آیا، نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

بھارت عید پر بھی جارحیت سے باز نہ آیا، نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

حویلی آزاد کشمیر : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی۔ […]

سعودی عرب سمیت فرانس میں عید الفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

سعودی عرب سمیت فرانس میں عید الفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سعودی عرب سمیت فرانس، سپین، پرتگال، اٹلی، ہالینڈ اور دوسرے یورپین ممالک میں عید الفطر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات مختلف مساجد میں ہوئے۔ مسلمانوں نے نماز عید کے بعد اللہ کے حضور گڑ گڑ اکر اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ […]

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد […]

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کا مدینہ منورہ میں نکاح

وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کا مدینہ منورہ میں نکاح

مدینہ منورہ : وزیراعظم نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر کا نکاح صنعت کار چوہدری منیر کے صاحبزادے کے ساتھ مسجد نبوی میں ہوگیا۔ مریم نواز کی صاحبزادی اور وزیراعظم نوازشریف کی نواسی ماہ نور صفدر کا نکاح مسجد نبوی میں ہوا جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔ […]

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

اسلام آباد : کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی جاسوس طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کی دفترخارجہ طلبی ، احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت اور سرحدی […]

سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا

سرحدی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا

میرپور : بغل میں چھری منہ میں رام رام، ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار پاکستان کا روایتی حریف بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود بھمبر میں جاسوسی کے لئے طیارہ بھیج دیا، پاک فوج نے طیارہ مار گرایا۔ لائن […]

ایران اور عالمی طاقتوں کا جوہری معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوگا ،زرداری

ایران اور عالمی طاقتوں کا جوہری معاہدہ گیم چینجر ثابت ہوگا ،زرداری

دبئی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان معاہد […]

کتلان پولیس نے مقتول پاکستانی کا پاکستانی قاتل گرفتار کرلیا

کتلان پولیس نے مقتول پاکستانی کا پاکستانی قاتل گرفتار کرلیا

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا کے مرکزی محلہ روال میں اتوار کی صبح ایک پاکستانی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے پاکستانی کو قتل کر دیا تھا۔ بعد ازاں کتلان پولیس کے خصوصی یونٹ برائے تفتیش جرم کے حوالہ یہ کیس کیا گیا۔ جس نے چند ہی گھنٹوں بعد 44 سالہ پاکستانی کو قتل […]

مشرف کو باہر جانے دیا جائے، جیسی جیکسن کا نواز شریف کو خط

مشرف کو باہر جانے دیا جائے، جیسی جیکسن کا نواز شریف کو خط

واشنگٹن : معروف امریکی سماجی رہنما جیسی جیکسن نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط میں پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کی اپیل ہے۔ انھوں نے درخواست کی کہ سابق صدر کو علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ طبی رپورٹوں کے مطابق انھیں بیرون ملک علاج کی فوری […]

سید علی گیلانی کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت سے انکار

سید علی گیلانی کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت سے انکار

نئی دہلی : حریت رہنماء سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں بھی کشمیر کو نظر انداز کیا گیا۔ اس لئے تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے حریت […]

ایران کا چھ عالمی طاقتوں سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا

ایران کا چھ عالمی طاقتوں سے تاریخی معاہدہ طے پاگیا

ویانا: ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے تنازع پر تاریخی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا امکان ہے، ایرانی حکام نے معاہدے کی تصدیق کردی۔ایرانی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی ایٹمی معاہدہ ہو […]

مجھ پر الزامات جھوٹے ہیں ملک کے خلاف نہیں ظلم کے خلاف بات کی، الطاف حسین

مجھ پر الزامات جھوٹے ہیں ملک کے خلاف نہیں ظلم کے خلاف بات کی، الطاف حسین

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے خلاف نہیں ظلم و جبر کے خلاف بات کی اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم حیدر آباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ ان […]

نواز شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، سعود الفیصل کے انتقال پر اظہار افسوس

نواز شریف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، سعود الفیصل کے انتقال پر اظہار افسوس

مکہ مکرمہ : وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے صاحبزادے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سابق سعودی وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ […]

متحدہ نے محمد انور کو رابطہ کمیٹی لندن کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا

متحدہ نے محمد انور کو رابطہ کمیٹی لندن کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا

لندن : ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر رکن محمد انور کو خرابی صحت اور مسلسل علالت کے سبب رابطہ کمیٹی کی رکنیت سمیت تمام تر تنظیمی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق محمد انور تنظیمی […]

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ ناروے اور روس کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہرجدہ پہنچے جہاں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز […]

پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید ڈرون حملے میں ہلاک

پاکستان اور افغانستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید ڈرون حملے میں ہلاک

کابل : افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہو گیا۔ افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے لئے داعش کا امیر حافظ سعید ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

بارسلونا میں 9 پاکستانی گرفتار۔ جرم 3 ہزار افراد سے 5 کروڑ یورو کا فراڈ

بارسلونا میں 9 پاکستانی گرفتار۔ جرم 3 ہزار افراد سے 5 کروڑ یورو کا فراڈ

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) نیشنل پولیس نے جمعہ کے روز ایک بڑے آپریشن کے ذریعہ 9 پاکستانیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گروہ سیاحوں سے چوری شدہ موبائل فونز کے ذریعہ بین الاقوامی ٹیلیفون کالز اور پیڈ نمبروں پر بڑے پیمانے پر فون کال کرنے اور بعد ازاں ان موبائل […]