counter easy hit

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

Eid al-Fitr

Eid al-Fitr

ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد آج افغانستان میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو گا۔