counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ فیصلے کا بڑا دن آن پہنچا

امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ فیصلے کا بڑا دن آن پہنچا

بلوم برگ کے تازہ سروے میں ہلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک بار پھر 3پوائنٹس آگے نکل گئیں ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق انتخابی معرکے سے ایک روز قبل ہلری کو 44فیصد اور ٹرمپ کو 41فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے مطابق ہلری کی جماعت ڈیموکریٹ کو ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے مقابلے […]

امریکی صدارتی انتخاب، ووٹروں کو اپنی طرف کرنیکی کوششیں زوروں پر

امریکی صدارتی انتخاب، ووٹروں کو اپنی طرف کرنیکی کوششیں زوروں پر

امریکی صدر کے انتخاب میں ایک روز رہ گیا ہے۔ ریپپلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوششیں زوروں پر ہیں۔ ٹرمپ نے ہلیری کو کرپٹ ترین سیاستدان قرار دے دیا ہے، جبکہ ہلیری کا کہنا ہے یہ انتخاب تقسیم اور اتحاد کے درمیان انتخاب ہے۔ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی […]

برطانوی شہزادہ چارلس کا شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

برطانوی شہزادہ چارلس کا شیخ زید جامع مسجد کا دورہ

برطانوی شہزادہ چارلس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کے7 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ گذشتہ روز شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ کمیلا کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی پہنچے، جہاں حکومتی وزراء نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔ شاہی جوڑے نے پہلی مرتبہ ابوظہبی میں واقع شیخ زید جامع […]

سعودی عرب میں کم عمر بچوں کا خطرناک اسٹنٹ

سعودی عرب میں کم عمر بچوں کا خطرناک اسٹنٹ

نیلمہ خان…یوں تو سعودی عرب میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہر رہائشی کو سخت سے سخت جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن شاید یہ کم عمر لڑکے اس سخت قانون سے واقف نہیں ہیں۔ یہ دوکم عمر بچے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر موٹر سائیکل پرون وہیلنگ کرتے ہوئے اسٹنٹس […]

اسپینش لیگ، بارسلونا کے ہاتھوں سیویلا کو شکست، میسی کیلئے نیا اعزاز

اسپینش لیگ، بارسلونا کے ہاتھوں سیویلا کو شکست، میسی کیلئے نیا اعزاز

اسپینش فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے سیویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے۔ اسپینش لیگ کے میچ میں بارسلونا کی ٹیم کا مقابلہ سیویلا کیساتھ ہوا۔ سیویلا نے میسی کی ٹیم بارسلونا کے خلاف اچھی پرفارمنس دکھائی اور 15 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری […]

ہلیری انتخابی اخراجات میں بھی ارب پتی ٹرمپ سے آگے

ہلیری انتخابی اخراجات میں بھی ارب پتی ٹرمپ سے آگے

ٹرمپ ارب پتی سہی،ہلیری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔ امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہلیری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئےاور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئےجبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ […]

برطانیہ کی دوسری بلند ترین چمنی دھماکے سے زمین بوس

برطانیہ کی دوسری بلند ترین چمنی دھماکے سے زمین بوس

برطانیہ میں367فٹ دوسری بلند ترین چمنی کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا ۔ برطانوی قصبے کورنگھم میں واقع ریفائنری کی367میٹراونچی چمنی کو گرانے کے لیے کئی کلو دھماکہ خیز مواد کا سہارا لیا گیا جسے چمنی کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔ کئی برس پہلے تعمیر کی گئی اس چمنی کو زمین […]

لاس اینجلس میں فلم’ارائیول‘کا رنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس میں فلم’ارائیول‘کا رنگا رنگ پریمیئر

امریکی شہر لاس اینجلس میں سسپنس سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم ’ارائیول‘کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلم کے ہدایتکارڈینس ولینیوو ،اداکارہ ایمی ایڈمز اور اداکار جیریمی رینر سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔ ڈینس ولینیووکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی […]

ناپسندیدہ بھارتی اہلکاروں کی واپسی شروع ، 3چلے گئے

ناپسندیدہ بھارتی اہلکاروں کی واپسی شروع ، 3چلے گئے

بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے 8 میں سے 3 اہلکار بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے بھارت کے لئے روانہ ہوگئے۔ باقی 5 پانچ اہلکار کل واہگہ کے ذریعے بھارت جائیں گے ۔ بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے آٹھ میں سے تین اہلکار فرسٹ سیکرٹری […]

امریکی صدارتی انتخاب، آج شام 4بجے پولنگ شروع ہوگی

امریکی صدارتی انتخاب، آج شام 4بجے پولنگ شروع ہوگی

امریکا کے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے، آخری مرحلے میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم جاری ہے۔ نئے سروےکے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر 4 پوانٹس کی برتری حاصل ہے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات کےلیے پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 4 بجے سے شروع […]

بھارت: انسانیت سوز واقعہ، مودی سرکار مرُدوں کو بھی نہیں بخش رہی

بھارت: انسانیت سوز واقعہ، مودی سرکار مرُدوں کو بھی نہیں بخش رہی

بے بس شخص نے مردہ بیوی کو ہاتھ گاڑی پر ڈال کر80کلومیٹر کا سفر طے کیا ۔بھارت میں حکمرانی کرنے والی مودی سرکار کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا تو عام سی بات ہے لیکن اب اس حکومت میں مردوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک اسپتال انتظامیہ نے انسانیت […]

امریکی صدور تاریخ کے آئینے میں!

امریکی صدور تاریخ کے آئینے میں!

امریکا کے صدارتی انتخاب کا معرکہ چند گھنٹے کی دوری پر ہے،08 نومبر2016ء کوامریکامیں 58واں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور امریکا کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سیاسیی ٹاکرا ہونے کو ہے […]

بنگلادیش پریمئیر لیگ کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا

بنگلادیش پریمئیر لیگ کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا

بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، بنگلادیش میں گزشتہ دنوں سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ایونٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا، پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان کھیلا جائےگا۔بی پی ایل کے تمام مقابلے جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ […]

صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا منفرد انداز

صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا منفرد انداز

امریکا کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہیلری کلنٹن او ر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج سخت مقابلہ کا امکان ہے۔ صدارت کی اس دوڑ میں جہاں کئی لوگ ٹرمپ کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں، وہیں واشنگٹن میں شہریوں نے ہیلری کی حمایت کرنے کا منفرد انداز اپنایا اورڈی سی کے فریڈم پلازہ کے سامنے […]

صومالیہ:ملیشیائوں کی لڑائی میں29افراد ہلاک ،50زخمی

صومالیہ:ملیشیائوں کی لڑائی میں29افراد ہلاک ،50زخمی

صومالیہ کے حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے ،ملک کےوسطی حصے میں واقع شہر گالکایو میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تعمیراتی منصوبوں پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد شروع ہوا۔ گالکایو شہر کے شمالی اور جنوبی حصوں کے ڈاکٹروں نے ہلاکتوں کی کم از کم تعداد […]

میڈونا بھی ہلیری کی حمایت میں سامنے آگئیں

میڈونا بھی ہلیری کی حمایت میں سامنے آگئیں

پاپ موسیقی کی ملکہ میڈونا بھی ہلیری کلنٹن کی حمایت میں سامنے آگئیں ،نیویارک میں ڈیموکریٹ امیدوارکی حمایت میں ہونے والے کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کیا۔ نیو یارک سٹی پارک میں ہونے والے کنسرٹ میں میڈونا نے 30منٹ کی پرفارمنس دی اور ووٹرزپر زور دیا کہ وہ ہلیری کلنٹن ہی کو ووٹ دیں۔ میڈونا […]

تین شرائط پوری کریں اور امریکا کا صدارتی امیدوار بنیں

تین شرائط پوری کریں اور امریکا کا صدارتی امیدوار بنیں

امریکا کا صدارتی امیدوار بننے کی شرائط فقط تین اور نہایت معمولی ہیں، انھیں کوئی بھی شخص پورا کرکے الیکشن لڑسکتا ہے، ضروری ہے کہ امیدوار امریکا میں پیدا ہوا ہو، کم از کم 14 سال سے امریکا میں قیام پذیر ہو اور اس کی عمر کم از کم 35 سال ہو۔ امریکا کا صدر […]

نیوہیمشائر کے گائوں میں ہلیری کو ٹرمپ پر 2ووٹ کی برتری

نیوہیمشائر کے گائوں میں ہلیری کو ٹرمپ پر 2ووٹ کی برتری

امریکی ریاست نیو ہیمشائر کے ایک گاؤں میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ہو کر ختم بھی ہوگئی ۔ اس وقت جب امریکا کی دیگر ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہونے میں بھی وقت باقی ہے ،نیو ہیمشائر کے گاؤں ڈکس ویلے میں پولنگ شروع ہو کر ختم بھی ہوگئی ،جہاں کے رجسٹرڈ […]

جاپان :فوکوکا کی مرکزی سڑک پر 27میٹر چوڑا شگاف

جاپان :فوکوکا کی مرکزی سڑک پر 27میٹر چوڑا شگاف

جاپان کے شہر فوکوکا میں مرکزی سڑک پر اچانک 27 میٹر چوڑا اورکئی میٹر گہرا شگاف پڑگیا، حادثے کی ویڈیو نزدیکی عمارت سے کیمرے میں قید کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اچانک پڑنے والے گڑھے سے ارد گرد کی رہائشی عمارتوں کو فوری خالی کرالیا گیا، سڑک پر پڑنے والے گڑھے کی چوڑائی 27 میٹر […]

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر احتجاج کیا ۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ سرحد پر فائر بندی کے معاہدے کے ساتھ ساتھ اب بھارتی سفارتی اہلکار سفارتی آداب کی خلاف ورزی بھی کرتے […]

امریکا ،فوجیوں کی دماغی صلاحیت میں اضافے کیلئے برقی آلے کا استعمال

امریکا ،فوجیوں کی دماغی صلاحیت میں اضافے کیلئے برقی آلے کا استعمال

امریکی فوج سے وابستہ سائنسدانوں نےاپنے عملے کی دماغی صلاحیت بڑھانے کیلئے برقی آلے کا کامیاب استعمال کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق تجربے کا مقصد فضائی عملے، ڈرون آپریٹر اور دیگر افراد کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، جس کیلئے عملے کو ڈیوٹی کے دوران خود کو مخصوص تاروں سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔ یہ […]

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان کی حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی نہیں غیر مستقل ارکان بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل اصلاحات پر خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل ارکان […]