counter easy hit

بنگلادیش پریمئیر لیگ کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے کھیلا جائیگا

Bangladesh Premier League match will be played at one o'clock

Bangladesh Premier League match will be played at one o’clock

بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، بنگلادیش میں گزشتہ دنوں سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ایونٹ کو ری شیڈول کیا گیا تھا، پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان کھیلا جائےگا۔بی پی ایل کے تمام مقابلے جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 4 نومبر سے ہونا تھا لیکن ایونٹ میں مسلسل 2 روز تک بارش کی وجہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا جاسکا تھا،اس لئے انتظامیہ نے ایونٹ کو ری شیڈول کرکے نئی تاریخیں مرتب کیں ۔

ایونٹ کا پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور چٹاگانگ وائی کنگز کے درمیان ڈھاکا میں کھیلا جائےگا،کومیلا وکٹورینز میں احمد شہزاد،شاہزیب حسن ،خالد لطیف ،عماد وسیم اور سہیل تنویر شامل ہیں تو دوسری جانب چٹاگانگ کی ٹیم کو کرس گیل شعیب ملک اور تمیم اقبال کی خدمات حاصل ہیں ۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے دوپہر ایک بجے شروع ہوگا،دوسرے میچ میں باری سل بلز اور ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website