counter easy hit

امریکی صدارتی انتخاب، آج شام 4بجے پولنگ شروع ہوگی

US presidential election, polling will begin at 4 pm today

US presidential election, polling will begin at 4 pm today

امریکا کے صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ میں چند گھنٹے باقی رہ گئے، آخری مرحلے میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم جاری ہے۔

نئے سروےکے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر 4 پوانٹس کی برتری حاصل ہے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات کےلیے پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 4 بجے سے شروع ہوگی اور کل صبح تک جاری رہے گی ۔

انتخابی مہم کے آخری روز ڈیموکریٹک اور ری پبلکن امیدواروں کی میراتھون مہم جاری ہے، ہلیری نے تین اور ٹرمپ نے پانچ ریاستوں کے طوفانی دورے کیے اور انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔

مہم کےآخری روز ہلیری کی ریاست فلیڈیلفیا میں بڑی ریلی منعقد ہوئی جس میں ، 40 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں صدراوباما، مشیل اوباما اور ہلیری کے شوہر بل کلنٹن نے بھی شرکت کی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری روز اپنے جیٹ طیارے سے 5 ریاستوں کے دورے کیے، ان کا ہدف وہ ریاستیں تھیں جو ڈیموکریٹک پارٹی کا مضبوط گڑھ سمجھی جاتی ہیں۔

نئی ای میل تحقیقات کےبعد ہلیری کی مقبولیت میں جو کمی دیکھی جارہی تھی اب وہ بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، نئے جائزوں کے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے ۔

نئے سروے کے مطابق ٹرمپ کےمقابلے میں ہلیری کے جیتنے کا امکان 90 فیصد زیادہ ہے، سروے کے مطابق ہلیری 303 جبکہ ٹرمپ 235 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ایک امریکی ٹی وی چینل کے پول کے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر 4 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ ہلیری کلنٹن کو 46 فیصد جبکہ ڈونلڈ کو 42 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website