counter easy hit

لاس اینجلس میں فلم’ارائیول‘کا رنگا رنگ پریمیئر

Flm'Arrival'ka colorful premiere in Los Angeles

Flm’Arrival’ka colorful premiere in Los Angeles

امریکی شہر لاس اینجلس میں سسپنس سے بھرپور امریکن سائنس فکشن فلم ’ارائیول‘کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فلم کے ہدایتکارڈینس ولینیوو ،اداکارہ ایمی ایڈمز اور اداکار جیریمی رینر سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے۔

ڈینس ولینیووکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی ٹیم کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک پراسرار اسپیس کرافٹ کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایمی ایڈمز،جیریمی رینر،فورسٹ ویٹیکر،مائیکل اسٹلبرگ،ٹزی مے اور مارک او برین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شون لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 11نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website