counter easy hit

ہلیری انتخابی اخراجات میں بھی ارب پتی ٹرمپ سے آگے

US billionaire Trump ahead of election expenses

US billionaire Trump ahead of election expenses

ٹرمپ ارب پتی سہی،ہلیری انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر مخالف سے دوگنا زیادہ رقم خرچ کر ڈالی۔

امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہلیری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئےاور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئےجبکہ ٹرمپ کے ڈونرز نے کچھ زیادہ سخاوت نہ دکھائی اور وہ بھی اس حوالے سخاوت نہ دیکھا سکے ۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن نے صدارتی انتخاب کے لئے ایک ہزار 68 ملین ،یعنی ایک ارب ڈالرز سے زائد کا فنڈ اکٹھا کیا،جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے۔

دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے لئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈز ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے۔

دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی، جہاں ہلیری کو 104 اور ٹرمپ کو 5 ملین ڈالرز کے فنڈز حاصل ہوئے۔

وکلا اور لابسٹس نے ہلیری کو 38 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے جبکہ اس شعبے سے وابستہ افراد نے ٹرمپ کو صرف 1 ملین ڈالرز عطیہ کئے۔

ٹی وی چینلز پر ہلیری کے 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد اشتہارات چلے جبکہ ٹرمپ کے اشتہارات کی تعداد 99 ہزار رہی، ایک سال کے دوران ہیلری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملیں ڈالرز کے اشتہارات دیئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website