counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

حکومت کا دھاندلی ثابت ہونے پر استعفے کا عہد خوش آئند ہے، سراج الحق

حکومت کا دھاندلی ثابت ہونے پر استعفے کا عہد خوش آئند ہے، سراج الحق

لاہور (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف دل بڑا کر کے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، حکومت کا دھاندلی ثابت ہونے پر استعفے کا عہد خوش آئند ہے، عہد توڑا تو انصاف پسند قوتیں تحریک انصاف کا ساتھ دیں گی منصورہ لاہور میں مختلف وفود سے […]

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو رہا ہے

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو رہا ہے

کراچی (یس ڈیسک) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو رہا ہے، جس کیلئے عرس کی تیاریاں جاری ہیں۔ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر تھے، انہوں نے ساری زندگی لوگوں کو انسانیت کا درس دیا ۔شاہ جو رسالو آپ […]

پشاور، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مدرسہ کا منتظم جاں بحق

پشاور، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مدرسہ کا منتظم جاں بحق

پشاور (یس ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ لطیف آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مدرسے کا منتظم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں لطیف آباد کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر پیر مسرت شاہ نامی شخص مارا گیا۔ مقتول ایک مدرسے […]

پشاور: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 7 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر

پشاور: انسداد پولیو مہم کا آغاز، 7 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر

پشاور (یس ڈیسک) پشاور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے 4 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہر میں شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ […]

فیصل آباد میں شٹ ڈائون ہو گا، عمران، ڈبل سواری پر پابندی عائد

فیصل آباد میں شٹ ڈائون ہو گا، عمران، ڈبل سواری پر پابندی عائد

فیصل آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کل فیصل آباد میں شٹ ڈائون کا اعلان کیا ہے اور شہر میں اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گئی، اس حوالے سے تحریک انصاف اور ن لیگ کے حامی تاجر اپنی اپنی پارٹی کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے واضح […]

الطاف حسین کی این اے 215 سے غوث علی شاہ کو کامیابی پر مبارکباد

الطاف حسین کی این اے 215 سے غوث علی شاہ کو کامیابی پر مبارکباد

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حلقہ این اے 215 سے نواب وسان کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے اور سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دینے پر سید غوث علی شاہ اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک […]

غازی قتل کیس: مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

غازی قتل کیس: مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد (یس ڈیسک) عبدالرشید غازی قتل کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 13 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے مقدمہ […]

تحریک انصاف کےقائدین کاجھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے، سعدرفیق

تحریک انصاف کےقائدین کاجھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے، سعدرفیق

کوئٹہ (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کےقائدین کنٹینر پر چڑھ کر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے قائدین کا جھوٹ آخر پکڑا جاتا ہے،تحریک انصاف نے 19 حلقوں میں انتخابی حوالے سے شکایات درج کرائی تھیں۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں […]

شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی واپسی اولین ترجیح ہے، سربراہ پاک فوج

شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی واپسی اولین ترجیح ہے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے متعلقہ حکام کو شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی اولین ترجیح ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف […]

حکومت اور تحریک انصاف اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر آئیں: سراج الحق

حکومت اور تحریک انصاف اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر آئیں: سراج الحق

لاہور (یس ڈیسک) منصورہ لاہورمیں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی حکومت کے اس اعلان پر اعتماد کرتے ہوئے آگے بڑھے۔ اگر حکومت نے اپنے کسی عہد کو توڑا تو انصاف پسند قوتیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں گی اور پھر دھاندلی […]

کسی کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہبازشریف

کسی کو زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دیں گے، شہبازشریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا تاجروں کےتحفظ کیلئےہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے شٹر داؤن ہڑتال کی کال […]

این اے 215، نواب وسان کی کامیابی کالعدم، غوث علی شاہ کامیاب

این اے 215، نواب وسان کی کامیابی کالعدم، غوث علی شاہ کامیاب

کراچی (یس ڈیسک) الیکشن ٹربیونل کراچی کے سربراہ ڈاکٹر ظفر احمد خان شیروانی نے این اے 215 میں انتخابی دھاندلی کے خلاف دائر سید غوث علی شاہ کی انتخابی عذرداری منظور کرتے ہوئے قرار دیا۔ حلقے میں دھاندلی اور تشدد کے بارے میں ٹھوس ثبوت پیش کیئے گئے دوران پولنگ ایک شخص کا قتل بھی […]

پیر کو فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ بند اور شٹ ڈاؤن ہو گا: عمران خان

پیر کو فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ بند اور شٹ ڈاؤن ہو گا: عمران خان

لاہور (یس ڈیسک) میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ فیصل آباد کے ٹرانسپورٹروں نے پیر کو گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی لہذا مکمل شٹ ڈاؤن ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ جعلی پارلیمنٹ میں جانیوالے ارکان کا تحریک انصاف […]

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائیگا، پرویز رشید

حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائیگا، پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت مذاکراتی عمل کیلئے سنجیدہ ہے، احتجاج کا حق ضرور دیں گے لیکن حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اے اور بی پلان کو دیکھ چکے ہیں لیکن کسی کو مارکیٹ، […]

لاہور: عمران خان آج الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے

لاہور: عمران خان آج الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے

لاہور (یس ڈیسک) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان آج الیکشن ٹریبونل لاہور کے روبرو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نےاین اے 122 میں انتخابی دھاندلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کےباہر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن جمع ہو چکے ہیں جو ایک دوسرے کی قیادت […]

بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ماسٹرز کے سالانہ امتحانات کا آغاز

بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ماسٹرز کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ایم اے / ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔ کنٹرولر امتحانات بلوچستان یونیوسٹی نادرخان کے مطابق امتحانات میں 17 ہزار سے زائد ریگولر اور پرائیویٹ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل اور دیگر […]

تھر کے قحط زدہ علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی جاری

تھر کے قحط زدہ علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی جاری

تھرپارکر (یس ڈیسک) تھر کے صحرا میں خشک سالی کے عفریت نے پہلے علاقہ مکینوں کی خوشیاں نگلیں اور اب جینے کی امید بھی باقی نہ چھوڑی ۔تھر کے قحط زدہ علاقوں سے تھرواسیوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ اکثر مقامات پر متاثرین سڑک کنارے بیٹھے امداد کے منتظر ہیں۔ بارش کی امید پر کاشت […]

دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں ملنے تک انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں ملنے تک انتخابی اصلاحات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے خود ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انصاف ملے گا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 میں دھاندلی کی […]

میجر شبیر شریف شہید: جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

میجر شبیر شریف شہید: جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

لاہور (یس ڈیسک) نشان حیدر حاصل کرنیوالے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید کا آج 44 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ فداحسین اور میجر جنرل سجاد علی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر […]

پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، صدر ممنون

پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، صدر ممنون

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر امن چاہتا ہے اور ایران سے تمام شعبوں میں برادارانہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی اردشیر سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین […]

سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (یس ڈیسک) جسٹس سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ Post Views […]

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ممتاز شاعر جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے۔ شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی برسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش صاحب نے اپنی […]