counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا، مختلف قومی امور پر بحث ہوگی

سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا، مختلف قومی امور پر بحث ہوگی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف قومی امور پر بحث کی جائے گی۔ ایوان بالا کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ […]

عزیر بلوچ کو دبئی پراسیکیوشن کے سامنے پیش

عزیر بلوچ کو دبئی پراسیکیوشن کے سامنے پیش

دبئی (یس ڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کو دبئی پراسیکیوشن کے سامنے خصوصی نگرانی میں پیش کیا گیا ہے۔ عزیربلوچ کو خصوصی نگرانی میں عدالت لایا گیا، پاکستانی حکام نے عزیر کی معیاد ختم ہونے والے پاسپورٹ کی کاپی جمع کرا دی۔ عزیربلوچ نے متحدہ عرب امارات کی معروف لائرز فرم […]

بھارتی خارجہ سیکرٹری دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

بھارتی خارجہ سیکرٹری دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (یس ڈیسک) بھارتی خارجہ سیکرٹری دو روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیئم جے شنکر کے دورہ پاکستان کے دوران باہمی امور پر بات چیت کی جائے گی اور سیاچن، سرکریک، کشمیر، اسٹریٹجک استحکام، عوامی […]

ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کیلئے 22 ویں ترمیم لا رہے ہیں: نواز شریف

ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کیلئے 22 ویں ترمیم لا رہے ہیں: نواز شریف

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کیلئے 22 ویں ترمیم لا رہے ہیں ، جمہوریت کے استحکام کیلئے ہر کسی سے ملیں گے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان رائے ونڈ جاتی امرا میں ملاقات ہوئی جس میں اہم ملکی […]

بھارت ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے : خواجہ آصف

بھارت ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے : خواجہ آصف

سیالکوٹ (یس ڈیسک) بھارت پچھلے کئی ماہ سے ورکنگ باؤنڈی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کے لئے ورکنگ باؤنڈری پر درجہ حرارت کم کرنا ہو گا۔ بھارت کے دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ جنگی […]

مسئلہ کشمیر کو شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، سرتاج عزیز

مسئلہ کشمیر کو شامل کئے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، سرتاج عزیز

لاہور (یس ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ جامع مذاکرات چاہتا ہے لیکن کشمیر کے بغیر یہ مذاکرت نہیں ہوسکتے کیوں کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے کشمیر ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کنٹرول […]

خارجہ پالیسی کو جنرل راحیل ڈیل کر رہے ہیں، حمید گل

خارجہ پالیسی کو جنرل راحیل ڈیل کر رہے ہیں، حمید گل

لاہور (یس ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کمپرومائز کر لیں۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہاکہ پاکستان کو بھارت سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کرنا چاہیے۔ اگر امریکا کو پاکستان کی بہت […]

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے 5 بینچ تشکیل

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے 5 بینچ تشکیل

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے آئندہ ہفتے زیر سماعت مقدمات کے لئے 5 بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 5 بینچز میں سے 4 اسلام آباد جب کہ ایک پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے […]

سینیٹ انتخابات؛ مخالفت کرنیوالی حکمراں جماعت ہارس ٹریڈنگ کرنے لگی

سینیٹ انتخابات؛ مخالفت کرنیوالی حکمراں جماعت ہارس ٹریڈنگ کرنے لگی

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرنے والی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)خود ہی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں بی این پی عوامی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی سینیٹر کلثوم پروین کو(ن) لیگ نے خواتین کی مخصوص نشست پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا، ذرائع کے مطابق […]

گلگت جیل فرار، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زیر حراست

گلگت جیل فرار، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد زیر حراست

گلگت (یس ڈیسک) گلگت میں جیل توڑنے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کو اس اقدام میں جیل کے سیکیورٹی عملے کی مدد حاصل تھی۔ ایک مفرور قیدی اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب پولیس نے انہیں جیل سے تیرہ کلومیٹر دور واقع قصبے منواڑ میں گھیرے میں لے لیا […]

22 ویں ترمیم، حکومت مولانا کو منانے میں ناکام

22 ویں ترمیم، حکومت مولانا کو منانے میں ناکام

اسلام آباد (یس ڈیسک) حکومت ہفتہ کو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات کے لیے اوپن پولنگ کے حوالے سے مجوزہ 22 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے رضامند کرنے میں ناکام رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے منسٹر انکلیو میں اپنی سرکاری رہائشگاہ کے باہر دو وفاقی وزراء […]

قومی ائر لائن نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

قومی ائر لائن نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور (یس ڈیسک) عمرے کے کرایوں میں پانچ ہزار روپے اضافے سے لاہور، پشاور اور ملتان سے ٹکٹ 70 ہزار سے بڑھ کر 75 ہزار ہو جائے گا۔ پی آئی اے نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باجود اضافہ خسارہ پورا کرنے کے لیے کیا اس طرح عمرہ سیزن میں پی آئی اے کو […]

سیاسی جرگہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے سرگرم

سیاسی جرگہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد (یس ڈیسک) سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد تینیوں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار […]

کوہاٹ: ملزم کی گرفتاری کیلئے آنیوالے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار

کوہاٹ: ملزم کی گرفتاری کیلئے آنیوالے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار

کوہاٹ (یس ڈیسک) کوہاٹ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس پارٹی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او جنگل خیل پولیس کوہاٹ کے مطابق حسن ابدال کی پولیس پارٹی خالد خان نامی شخص کی گرفتار کے لیے کوہاٹ آئی تھی۔ پولیس پارٹی نے خالد خان کی گرفتاری کے لیے جنگل خیل […]

فیصل آباد:40 سالہ شخص کی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش

فیصل آباد:40 سالہ شخص کی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش

فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد میں 40 سالہ شخص کی اپنی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق اسلام نگر کے رہائشی ملزم شعیب نے اپنی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنے ہی والا […]

منگنی توڑنے پر ملتان میں لڑکے نے سابقہ منگیتر پر تیزاب ڈال دیا

منگنی توڑنے پر ملتان میں لڑکے نے سابقہ منگیتر پر تیزاب ڈال دیا

ملتان (یس ڈیسک) ملتان میں منگنی توڑنے کی رنجش پر منگیتر نے 18 سالہ لڑکی پر تیزاب ڈال دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ رشید آباد میں 18 سالہ لڑکی عتیقہ اپنے گھر سے کام کرنے کے لئے جا رہی تھی کہ 25 سالہ فیضان نے اس پر تیزاب ڈال دیا […]

سرگودھا میں اپنی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا

سرگودھا میں اپنی بچی کو قتل کرنے والی ماں کو عمر قید کی سزا

سرگودھا (یس ڈیسک) سرگودھا کی سیشن جج عدالت نے اپنی بچی کے قتل کی مجرم خاتون کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سرگودھا کے گائوں 82 شمالی میں سائرہ نامی خاتون نے گزشتہ سال اگست میں ناجائز بچی کو جنم دیا، 10 دن بعد سائرہ نے […]

کراچی میں تیز ہوائیں، حادثات میں 4 افراد زخمی

کراچی میں تیز ہوائیں، حادثات میں 4 افراد زخمی

کراچی (یس ڈیسک) شہر میں تیز ہوائیں چلنے کے باعث حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں گھر کی چھت گرنے سے3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ لیاقت آباد، سی ون ایریا میں گھرکی چھت گرنے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا […]

پاکستانی نژاد امریکی کا قتل :ملوث سفید فام پر الزام عائد

پاکستانی نژاد امریکی کا قتل :ملوث سفید فام پر الزام عائد

نیویارک (یس ڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں پاکستانی نژاد امریکی کو قتل کرنے میں ملوث سفید فام شخص پر باقاعدہ الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ مختار احمد کے قاتل کا دعویٰ ہے کہ وہ امریکی بحریہ کا سابق ملازم ہے۔ امریکا میں سفید فام مک کولم کے ہاتھوں پاکستانی نژاد مختار احمد کے قتل […]

عزیر بلوچ حوالگی کا فیصلہ آج صبح سنائے جانے کا امکان

عزیر بلوچ حوالگی کا فیصلہ آج صبح سنائے جانے کا امکان

دبئی (یس ڈیسک) عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی سے متعلق فیصلہ آج صبح سنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے پرامید ہیں، جبکہ عزیربلوچ کےخلاف متحدہ عرب امارات میں غبن کے 2 کیسز بھی خارج کردیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عزیر بلوچ کو […]

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

لاہور (یس ڈیسک) بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتحابات میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 19672 میں سے 7117 ووٹرز نے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیر مسعود چشتی 4053 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار شیخ شاہد مقبول […]

بیرسٹر سیف کے سینیٹر بننے سے ثابت ہو گیا پختونوں سے نفرت نہیں کرتے: الطاف حسین

بیرسٹر سیف کے سینیٹر بننے سے ثابت ہو گیا پختونوں سے نفرت نہیں کرتے: الطاف حسین

کراچی (یس ڈیسک) سینیٹ کے انتخابات میں امیدوار وں کی بلا مقابلہ کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو عزیز آباد میں جشن کی تقریب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا اعمال کا دارومداد نیتوں پر ہے۔ ہمیں پٹھانوں، سندھیوں، بلوچوں کا دشمن کہا گیا اور ایم […]