counter easy hit

سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا، مختلف قومی امور پر بحث ہوگی

Senate

Senate

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف قومی امور پر بحث کی جائے گی۔ ایوان بالا کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کریں گے۔

اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مختلف قومی امور پر بحث کی جائے گی۔ ایوان میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہائیڈل بجلی کی مد میں خالص منافع کی عدم ادائیگی کے معاملے پر بھی بحث کا امکان ہے۔