counter easy hit

کوہاٹ: ملزم کی گرفتاری کیلئے آنیوالے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار

Police

Police

کوہاٹ (یس ڈیسک) کوہاٹ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس پارٹی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او جنگل خیل پولیس کوہاٹ کے مطابق حسن ابدال کی پولیس پارٹی خالد خان نامی شخص کی گرفتار کے لیے کوہاٹ آئی تھی۔ پولیس پارٹی نے خالد خان کی گرفتاری کے لیے جنگل خیل پولیس سے مدد طلب کی۔

ایس ایچ او نے شک گزرنے پر ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کی تصدیق کرائی تو وہ جعلی نکلی جس پر پولیس نے اے ایس آئی محمد ایوب، کانسٹیبل انور سعید اور پولیس پارٹی کے ہمراہ آنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی پرائیویٹ گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔