counter easy hit

فیصل آباد:40 سالہ شخص کی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد میں 40 سالہ شخص کی اپنی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق اسلام نگر کے رہائشی ملزم شعیب نے اپنی 13 سالہ سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنے ہی والا تھا کہ عدالتی بیلف کے ہمراہ پولیس نے چھاپا مار کر اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ عدالت کے حکم پر متاثرہ لڑکی کو والدہ کے حوالے کردیا گیا۔ ملزم کی بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے پہلے شوہر سے پانچ بچے ہیں اور طلاق کے بعد شعیب سے شادی کی تھی۔ 17 سالہ بیٹا اور 13 سالہ بیٹی اس کے ساتھ رہ رہے تھے لیکن شعیب کچھ عرصے سے بیٹی پر غلط نظر رکھے ہوئے تھا اور آج اس نے نکاح کا انتظام کر رکھا تھا ۔دوسری طرف ملزم نے بیان دیا کہ وہ بیوی کی رضا مندی سے سوتیلی بیٹی سے نکاح کرنے جارہا تھا۔