counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

بینظیر قتل کیس : مارک سیگل کے وڈیو لنک کے خلاف مشرف کی درخواست مسترد

بینظیر قتل کیس : مارک سیگل کے وڈیو لنک کے خلاف مشرف کی درخواست مسترد

راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے حکم کیخلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا کہ قانون کے مطابق عدالت کسی بھی گواہ یا ملزم کا ویڈیو لنک کے […]

پولیو سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر200 پاکستانی دوحہ میں پھنس گئے

پولیو سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر200 پاکستانی دوحہ میں پھنس گئے

راولبنڈی : بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر جانیوالے 200 پاکستانی پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث دوحہ ایئر پورٹ پر پھنس کررہ گئے ہیں اور گزشتہ 36 گھنٹے سے وہاں محصور ہیں۔ دوحہ کے پاکستانی حکام نے ان سے تعاون کرنے سے انکارکردیا، ان پاکستانیوں کے رشتے داروں نے […]

سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ پر آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ پر آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

کراچی : صوبہ سندھ میں جاری بجلی کے بدترین بحران اور طویل لوڈ شیڈنگ پر سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے۔ سابق صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے گرم موسم میں بجلی کے […]

کراچی میں گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 450 سے بڑھ گئی

کراچی میں گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 450 سے بڑھ گئی

کراچی : گزشتہ تین دنوں میں کراچی والوں پر گرمی کہر بن کر گزری۔ گرمی بڑھتے ہی شہر کے سرکاری اسپتال لاشوں سے بھر گئے۔ گرمی سے متاثرہ سب سے زیادہ افراد جناح اسپتال لائے گئے جبکہ عباسی شہید اسپتال، سول اسپتال، لیاری جنرل اسپتال اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں بھی بڑی تعداد […]

بجلی بحران، وزیر اعلیٰ سندھ کا رات نو بجے مارکیٹیں بند کرنیکا حکم

بجلی بحران، وزیر اعلیٰ سندھ کا رات نو بجے مارکیٹیں بند کرنیکا حکم

کراچی : کراچی میں جاری بجلی کے شدید بحران کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت نے رات نو بجے کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کی بچت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری دفاتر کے ائیر کنڈیشنر صبح 11 بجے کے بعد چلانے کے احکامات دئیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت […]

کراچی میں قیامت خیز گرمی، الطاف حسین نے نائن زیرو پر ایمرجنسی نافذ کر دی

کراچی میں قیامت خیز گرمی، الطاف حسین نے نائن زیرو پر ایمرجنسی نافذ کر دی

کراچی : شہر میں آگ برساتے موسم نے چار سو پچاس سے زائد افراد کو نگل لیا۔ افسوس ناک صورتحال پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نائن زیر پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ الطاف حسین نے ارکان رابطہ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران کو نائن زیر […]

فیصل آباد: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد: پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

فیصل آباد : مدینہ ٹاؤن سفینا پارک میں فہد اور فرحان نقلی پستول کے ساتھ فوٹو شوٹ کر رہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے ڈاکو سمجھ کر ان پر فائرنگ کر دی زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں فرحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پیٹ میں گولی لگنے کے […]

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کے ستائے شہریوں کی سانسیں بحال کر دیں

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کے ستائے شہریوں کی سانسیں بحال کر دیں

کراچی : شہر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی نے گرمی کے ستائے شہریوں کی سانسیں بحال کردیں ہیں۔ کراچی میں جاری گزشتہ تین روز سے جاری شدید گرمی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی […]

پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیخلاف مل کر لڑنے کا عزم

پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت، دہشتگردوں کیخلاف مل کر لڑنے کا عزم

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے افغانستان کی پارلیمنٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان افغان حکومت کیساتھ مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان […]

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

اسلام آباد : سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔ سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر کور کمانڈر کراچی سے مدد طلب کر لی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم […]

میرا بیان مشرف کے لیے تھا، سابق جرنیل پر بینظیر قتل کا مقدمہ واپس نہیں لیں گے، آصف زرداری

میرا بیان مشرف کے لیے تھا، سابق جرنیل پر بینظیر قتل کا مقدمہ واپس نہیں لیں گے، آصف زرداری

لاڑکانہ : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں، انھوں نے ریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کا نام لیے بغیرکہا کہ ایک تم اب تک زندہ ہو، شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں […]

ضرورت پڑنے پر کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عابد شیرعلی

ضرورت پڑنے پر کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عابد شیرعلی

, اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی جبری لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی جب کہ کے الیکٹرک کے 650 میگاواٹ فراہم کر رہے ہیں اگر اسے ٹیک اوور بھی کرنا پڑے تو یہ بھی کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باہر میڈیا سے […]

الطاف حسین کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل

الطاف حسین کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل

لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت عوام کو بنیادی اشیاء فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی۔ پانی ٹینکرز کی فروخت اوربجلی چوری روکنے کا کام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے۔ آرمی چیف عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلیے کردار ادا کریں۔ لندن سے جاری بیان میں ایم […]

وزیراعظم کا کراچی میں موسم کی شدت کے باعث ہلاکتوں پر”صرف” اظہار افسوس

وزیراعظم کا کراچی میں موسم کی شدت کے باعث ہلاکتوں پر”صرف” اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث 150 افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب […]

بدترین لوڈشیڈنگ پر اراکین کا صوبائی حکومت اور کےالیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ

بدترین لوڈشیڈنگ پر اراکین کا صوبائی حکومت اور کےالیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ

کراچی : سندھ اسمبلی میں اراکین بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پھٹ پڑے جب کہ اراکین نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے بجٹ کے بجائے کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر پھٹ پڑے ۔ […]

سانحہ ڈسکہ کے خلاف لاہور کے وکلا آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

سانحہ ڈسکہ کے خلاف لاہور کے وکلا آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

لاہور : پاکستان بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ بار اور ماتحت عدالتوں میں وکلا سانحہ ڈسکہ کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بار رومز کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرا دئیے گئے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک سانحہ ڈسکہ کے ملزمان کو سزا نہیں مل جاتی اس وقت تک […]

حیدرآباد سمیت کراچی میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، خیرپور میں گرڈ سٹیشن پر دھاوا

حیدرآباد سمیت کراچی میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، خیرپور میں گرڈ سٹیشن پر دھاوا

کراچی : شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر شہریوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ ملیر ، شادمان ، سہراب گوٹھ میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سحری اور افطاری میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ متاثرہ […]

ترک خاتون اول کے ہار کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس

ترک خاتون اول کے ہار کا معاملہ، یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس

اسلام آباد : ترک خاتون اول کو کیا کیا پتا تھا کہ 2010ء میں وہ جو قیمتی ہار سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے جا رہی ہیں، اُس کا تو سودا ہو جائے گا۔ حکومت نے تو معاملہ دبا لیا لیکن دنیا نیوز دستاویز اور تصاویر دنیا کے سامنے لے آیا اور اسی کی بنیاد پر […]

گوجرانوالا : پی پی 97 میں ری پولنگ، تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کامیاب

گوجرانوالا : پی پی 97 میں ری پولنگ، تحریک انصاف کے ناصر چیمہ کامیاب

گوجرانوالا : پی پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنوں پر نتائج ہو گئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ 10405 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ (ن) لیگ کے اشرف وڑائچ 9966 ووٹ لے سکے ہیں۔ پی پی 97 کے 119 پولنگ سٹیشنوں پر پی ٹی آئی […]

لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن میں ہلکی بارش تیز ہواؤں کے ساتھ متوقع ہے جبکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، اسلام آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ لاہور ، ساہیوال ، ملتان اور بہاولپور میں کہیں کہیں […]

وزیر اعلیٰ سندھ کا گرمی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس، لوڈ شیڈنگ میں کمی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ کا گرمی سے جانی نقصان پر اظہار افسوس، لوڈ شیڈنگ میں کمی ہدایت

کراچی : شہر قائد شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں جاری قیامت خیز گرمی نے 116 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔ افسوس ناک صورتحال پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گرمی سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے باعث وزیر صحت […]

کراچی: شدید گرمی سے گزشتہ دو دن میں 116 افراد جاں بحق

کراچی: شدید گرمی سے گزشتہ دو دن میں 116 افراد جاں بحق

کراچی : کراچی مختلف علاقوں میں گرمی اور شدید حبس کی وجہ سے بے شمار افراد موت کا شکار ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں جناح، سول اور عباسی ہسپتال میں لائی گئیں۔ انچاج شعبہ حادثات جناح ہسپتال کے مطابق تقریباً 100 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئی ہیں عباسی شہید ہسپتال […]