counter easy hit

سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ پر آصف زرداری کا وزیراعظم کو خط

Nawaz and Zardari

Nawaz and Zardari

کراچی : صوبہ سندھ میں جاری بجلی کے بدترین بحران اور طویل لوڈ شیڈنگ پر سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے۔

سابق صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے گرم موسم میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

خط میں آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں اس وقت 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔